امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

غریب کلیان مودی حکومت کی اولین ترجیح ہے:مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ

گزشتہ 12 برسوں میں غریبوں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کے ذریعے حکومت نے کروڑوں شہریوں کو بینکنگ سہولیات، مالی تحفظ اور خود روزگار کے مواقع سے جوڑا ہے

ملک کے غریب طبقات کو معیشت کے مرکزی دھارے میں شامل کرکے ایک مضبوط بنیاد رکھی جا رہی ہے، تاکہ ایک’وکست بھارت‘کی تعمیر ممکن ہو سکے

प्रविष्टि तिथि: 08 JUN 2026 12:55PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب  امت شاہ نے کہا ہے کہ غریب کلیان (غریبوں کی فلاح و بہبود) مودی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میں غریب کلیان کے تحت حکومت نے کروڑوں شہریوں کو بینکنگ سہولیات، مالی تحفظ اور خود روزگار کے مواقع سے جوڑا ہے۔ یہ کام مختلف فلاحی اسکیموں جیسے انّ یوجنا،پردھان منتری آواس یوجنا، جن دھن یوجنا، مُدرا لون اسکیم اور پی ایم سواندھی اسکیم کے ذریعے ممکن بنایا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ایکس  پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا:’’ غریب کلیان مودی حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔  #12ایئرس آف غریب کلیان کے تحت حکومت نے کروڑوں شہریوں کو بینکنگ سہولیات، مالی تحفظ اور خود روزگار کے مواقع سے جوڑا ہے۔ یہ کام انّ یوجنا،پردھان منتری آواس یوجنا، جن دھن یوجنا، مُدرا لون اسکیم اور پی ایم سواندھی اسکیم جیسی فلاحی اسکیموں کے ذریعے ممکن ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی ڈھانچے، سماجی تحفظ اور بہتر معیارِ زندگی کے ذریعے ملک کے غریب طبقات کو معاشی مرکزی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے، جس سے ایک مضبوط ’’وکست بھارت‘‘ کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔‘‘

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح –ش ت-ع ن)

U. No. 8100

 


(रिलीज़ आईडी: 2270211) आगंतुक पटल : 14
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Assamese , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam