وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے پنجاب کے فیروز پور میں پیش آنے والے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا


وزیر اعظم کا پی ایم این آر ایف سے معاوضے کا اعلان

प्रविष्टि तिथि: 06 JUN 2026 6:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پنجاب کے فیروز پور ضلع میں آج پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

جناب مودی نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف ) سے مرنے والوں کے لواحقین کو ہر ایک کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50،000 روپے کی ایکس گریشیا دی جائے گی۔

وزیر اعظم نے X پر ایک پوسٹ میں کہا:

پنجاب کے ضلع فیروز پور میں ہونے والے اس حادثے کے بارے میں سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔ اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے میری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم جناب مودی نے کہا، " پی ایم این آر ایف کی طرف سے 2 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ہر مرنے والے کے لواحقین کو دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50،000 روپے دیے جائیں گے۔"

*****

U.No: 8069

ش ح۔ح ن۔س ا


(रिलीज़ आईडी: 2269883) आगंतुक पटल : 22
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Bengali , English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Assamese , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam