وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے  اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی

प्रविष्टि तिथि: 06 JUN 2026 6:20PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج   اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کی اقتصادی تبدیلی اور طویل مدتی ترقیاتی ترجیحات سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

جناب  مودی نے کہا کہ اصلاحات کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور 'زندگی گزارنے میں آسانی' اور 'کاروبار کرنے میں آسانی' کو یقینی بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

"وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی ۔ ہندوستان کی اقتصادی تبدیلی اور طویل مدتی ترقیاتی ترجیحات سے متعلق وسیع مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اصلاحات کے سفر میں مزید رفتار شامل کرنے اور 'زندگی گزارنے میں آسانی' کے ساتھ ساتھ 'کاروبار کرنے میں آسانی' کو یقینی بنانے کے بارے میں بھی خیالات کا اشتراک کیا ۔

@EACtoPM"

*****

U.No: 8070

ش ح۔ح ن۔س ا


(रिलीज़ आईडी: 2269882) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Assamese , Gujarati , Tamil , Telugu , Telugu , Kannada , Malayalam