وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ہندوستانی معیشت کی مضبوط ترقی کی رفتار کو نمایاں کیا
प्रविष्टि तिथि:
05 JUN 2026 8:07PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کی ترقی کی رفتار مضبوط ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مالی سال 2025-26 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7.7 فیصد اور مالی سال 2025-26 کی چوتھی سہ ماہی میں 7.8 فیصد معیشت کی داخلی طاقت ، اصلاحات کی کامیابی اور 140 کروڑ ہندوستانیوں کی محنت کی عکاسی کرتی ہے۔
جناب مودی نے اس بات کی تصدیق کی کہ حکومت ’زندگی گزارنے میں آسانی' اور 'کاروبار کرنے میں آسانی‘ کو آگے بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جائیں گی۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’ہندوستان کی ترقی کی رفتار مضبوط ہے!
مالی سال 2025-26 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7.7 فیصد اور مالی سال 2025-26 کی چوتھی سہ ماہی میں 7.8 فیصد ہماری معیشت کی داخلی طاقت ، اصلاحات کی کامیابی اور 140 کروڑ ہندوستانیوں کی محنت کی عکاسی کرتی ہے ۔
ہم ’زندگی گزارنے میں آسانی‘ ، ’کاروبار کرنے میں آسانی‘ اور اپنے نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔‘‘
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 8041
(रिलीज़ आईडी: 2269550)
आगंतुक पटल : 9