کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت، سیکشن 301 کی کارروائیوں کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ایک حتمی فریم ورک معاہدے کو مکمل کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہے
प्रविष्टि तिथि:
03 JUN 2026 12:22PM by PIB Delhi
امریکی تجارتی نمائندہ (یوایس ٹی آر) نے 60 معیشتوں، جن میں بھارت بھی شامل ہے، کے خلاف تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ یہ تحقیقات ان اقدامات سے متعلق تھیں جو ان ممالک نے اشیا کی درآمد کو روکنے کے لیے کیے تھے۔ اس کے نتیجے میں یوایس ٹی آر نے امریکی تجارتی ایکٹ 1974 کے سیکشن 301 کے تحت ان 60 معیشتوں سے درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔
تاہم، سیکشن 232 کے تحت پہلے سے شامل ٹیرف اور کچھ دیگر مصنوعات کو ان مجوزہ ٹیرف سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مصنوعات کے لیے ایک خصوصی نظام بھی تجویز کیا گیا ہے، جس کے تحت مخصوص ممالک سے ایک مقررہ مقدار میں درآمدات نسبتاً کم ٹیرف پر امریکہ میں داخل ہو سکیں گی۔
رپورٹ کے مطابق یہ مجوزہ ٹیرف ابھی حتمی نہیں ہیں۔ فریقین 22 جون 2026 تک سماعتوں میں شرکت کی درخواست دے سکتے ہیں جبکہ تحریری آراء 6 جولائی 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ عوامی سماعتیں 7 جولائی 2026 کو ہوں گی۔ یوایس ٹی آر ان آراء اور شواہد کو مدنظر رکھ کر حتمی فیصلہ کرے گا۔
بھارت اس معاملے پر سیکشن 301 کے تحت امریکہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت امریکہ کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی کام کر رہا ہے، جس کا اعلان 2 فروری 2026 کو کیا گیا تھا اور 7 فروری 2026 کو جاری مشترکہ بیان کے مطابق یہ عمل جاری ہے۔
****
(ش ح ۔ع ح۔ع ن)
U. No.7904
(रिलीज़ आईडी: 2268280)
आगंतुक पटल : 12