وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بھارت-عمان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) اور اس کے فوائد پر مبنی ایک مضمون کا اشتراک کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 JUN 2026 12:52PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کا تحریر کردہ ایک مضمون سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
اس مضمون میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح ’بھارت-عمان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ‘ (سی ای پی اے) بھارتی برآمد کنندگان کو نئی منڈیاں تلاش کرنے، روزگار کے مواقع بڑھانے، کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنے اور دونوں ممالک کے مابین مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ مضمون میں مزید اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے کی سرکار کی کوششیں ہر بھارتی شہری کی زندگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔
وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا:
’’اس مضمون میں مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ کس طرح بھارت-عمان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدہ (سی ای پی اے) بھارتی برآمد کنندگان کو اپنی منڈیوں میں تنوع لانے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے کی حکومت کی کوششیں ہر بھارتی کی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م م۔ع ن)
U. No. 7808
(ریلیز آئی ڈی: 2267439)
وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam