ٹیکسٹائلز کی وزارت
حکومت نے کسانوں اور ٹیکسٹائل صنعت کے مفادات میں توازن برقرار رکھنے کے لیے یکم جون سے 31 اکتوبر 2026 تک کپاس کی درآمدات کو کسٹم ڈیوٹی سے عارضی طور پر مستثنیٰ کیا
प्रविष्टि तिथि:
30 MAY 2026 5:28PM by PIB Delhi
کپاس کے کاشتکاروں اور کپاس کی مکمل ویلیو چین کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے، حکومتِ ہند نے ایک فعال اور متوازن حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے یکم جون سے 31 اکتوبر 2026 تک کپاس کی درآمدات کو کسٹم ڈیوٹی سے عارضی طور پر مستثنیٰ کردیا ہے۔
یہ اقدام کپاس کے آف سیزن کے دوران نافذ کیا گیا ہے، جس سے ٹیکسٹائل صنعت کے لیے کپاس کی مناسب دستیابی یقینی بنے گی، ایم ایس ایم ایز کو سہولت ملے گی، پیداواری لاگت میں اعتدال آئے گا اور بھارتی ٹیکسٹائل کی مسابقتی صلاحیت مضبوط ہوگی،ساتھ ہی کسانوں کے مفادات کا تحفظ اور مارکیٹ میں استحکام بھی برقرار رہے گا۔
***
ش ح ۔ش ت۔اش ق
U. No.7797
(रिलीज़ आईडी: 2267367)
आगंतुक पटल : 22