وزیراعظم کا دفتر
گوا ریاست کے یومِ قیام کے موقع پر اہلِ گوا کو وزیراعظم کی مبارک باد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 MAY 2026 8:36AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج گوا کے یومِ ریاست کے موقع پر گوا کے عوام کو اپنی نیک تمناؤں اور مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ گوا اپنی زندہ دل ثقافت، شاندار وراثت، قدرتی حسن اور مہمان نواز و خوش اخلاق عوام کے لیے دنیا بھر میں معروف ہے۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ موقع اُن تمام افراد کو قدر و احترام کے ساتھ یاد کرنے کا بھی ہے جنہوں نے گوا کی ترقی اور شناخت کے لیے انتھک محنت کی۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ گوا آئندہ بھی ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا اور وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت) کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔
جناب مودی نے گوا کے ہر شہری کی صحت، خوش حالی اور کامیابی کے لیے دعا بھی کی۔
وزیراعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
’’گوا یومِ ریاست کے اس خصوصی موقع پر گوا کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔ گوا اپنی زندہ دل ثقافت، عظیم وراثت، قدرتی حسن اور سادہ لوح و خوش اخلاق عوام کے لیے وسیع پیمانے پر جانا جاتا ہے۔ یہ دن اُن تمام لوگوں کو تشکر کے ساتھ یاد کرنے کا بھی موقع ہے جنہوں نے اس کی ترقی اور شناخت کے لیے مسلسل اور انتھک کوششیں کیں۔ میری دعا ہے کہ گوا ترقی و خوش حالی کی نئی منزلیں طے کرتا رہے اور وکست بھارت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے۔ گوا کے ہر باشندے کی اچھی صحت اور خوش حالی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘
***
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-7742
(ریلیز آئی ڈی: 2266916)
وزیٹر کاؤنٹر : 7