وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے اسرو  کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کے رادھا کرشنن کے ساتھ نیٹ-یو جی 2026 کے دوبارہ امتحان  منعقد کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا


میٹنگ کے دوران  امتحان  میں نگرانی کے اقدامات کے جائزے اور انہیں مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAY 2026 7:57PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اسرو کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کے رادھا کرشنن کے ساتھ مل کر نیٹ-یو جی کے امتحان کے دوبارہ  منعقد کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر کے رادھا کرشنن نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) سے متعلق سفارشات کے نفاذ کی نگرانی کے لیے تشکیل دی گئی ہائی پاورڈ اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔

اس میٹنگ میں سکریٹری اعلی تعلیم ، این ٹی اےکے ڈائریکٹر جنرل، این ٹی اے کے اعلیٰ حکام اور وزارتِ تعلیم کے نمائندوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران  این ٹی اے  کے ڈائرکٹر جنرل نے ارکان کو امتحان کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے اور امتحانات کے احسن طریقے سے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے اضافی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس میں نگرانی کے موجودہ طریقہ کار کا جامع جائزہ اور اس میں مزید اضافے کے منصوبے شامل تھے۔

امتحان کی سکیورٹی کی انتہائی اہمیت پر زور دینے کے ساتھ ساتھ، جناب پردھان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملک بھر کے امتحان کے مراکز پر مناسب سہولیات اور طلبہ کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بنانے کو مساوی ترجیح دی جانی چاہیے۔

نیٹ-یو جی کا دوبارہ امتحان ملک بھر کے 550 شہروں میں 5400 سے زائد امتحان کے مراکز پر 21 جون 2026 کو منعقد ہونا طے پایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م م ع۔ن م۔

U- 7682

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2266537) وزیٹر کاؤنٹر : 10