کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کینیڈا-ہندوستان مشترکہ اعلامیہ 2026: تجارت اور سرمایہ کاری فورم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 MAY 2026 9:00AM by PIB Delhi
وزیر سدھو اور وزیر گوئل نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا تاکہ ایسے ٹھوس نتائج حاصل کیے جا سکیں جو دونوں ممالک میں اقتصادی ترقی اور کاروباری مواقع میں اضافے کا سبب بنیں۔ حالیہ وزارتی روابط سے پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزیر سدھو نے وزیر گوئل اور دنیا میں کہیں بھی بھیجے گئے ہندوستان کے سب سے بڑے وفد کا خیرمقدم کیا، اور صاف توانائی، اہم معدنیات، زرعی و غذائی شعبہ، جدید مینوفیکچرنگ، ڈجیٹل ٹیکنالوجیز اور ہنر مندی کی ترقی جیسے تکمیلی شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے مواقع پر زور دیا۔
دونوں وزراء نے ایک جامع اور باہمی طور پر فائدہ مند جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس مشترکہ ہدف کی توثیق کی کہ رواں سال کے اختتام تک مذاکرات مکمل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی ای پی اے منڈیوں تک رسائی بڑھانے، مضبوط سپلائی چینز کی حمایت کرنے اور دوطرفہ اقتصادی ترقی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزراء نے کینیڈا- ہندوستان تجارت و سرمایہ کاری فورم کا آغاز کیا، جو ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کینیڈین اور ہندوستانی کاروباری رہنماؤں کو یکجا کرے گا اور نئے تجارتی اشتراکات اور کاروباری روابط کو فروغ دے گا۔
وزراء نے ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا، جن میں عوامی روابط، کاروباری نقل و حرکت اور براہِ راست تجارتی روابط شامل ہیں، تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد مل سکے۔
وزیر سدھو نے کہا کہ کینیڈا رواں سال کے آخر میں ہندوستان کے لیے “ٹیم کینیڈا” تجارتی مشن کی قیادت کرے گا، جو ہندوستانی منڈی میں اپنی موجودگی بڑھانے میں کینیڈین کاروباری اداروں کی گہری دلچسپی اور تجارتی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
کینیڈا اور ہندوستان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ترجیحی شعبوں میں طویل مدتی اور معیاری سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں، اختراع کاروں اور ادارہ جاتی شراکت داروں کے درمیان مزید گہرے تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ وزراء نے آئندہ مہینوں میں باقاعدہ مکالمہ جاری رکھنے اور ٹھوس نتائج کے حصول کے لیے اقدامات آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
********
ش ح- ظ الف- م ش
UR- 7678
(ریلیز آئی ڈی: 2266460)
وزیٹر کاؤنٹر : 22
یہ ریلیز پڑھیں:
Punjabi
,
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada