یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

یو پی ایس سی نے سول سروسز (ابتدائی) امتحان 2026 کی عارضی کلیدِ جوابات جاری کردی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 MAY 2026 4:34PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے پہلی بار سول سروسز (ابتدائی) سی ایس پی ، امتحان ، 2026 کے لئے عارضی جوابی کلید جاری کردی ہے ۔

جن امیدواروں نے ان امتحانات میں شرکت کی ہے، وہ اگر چاہیں تو اپنے اعتراضات 31 مئی 2026 شام 6 بجے تک جمع کرا سکتے ہیں۔ یہ عمل ایک مخصوص آن لائن پورٹل “آن لائن سوالنامہ اعتراض پورٹل ( کیو پی آر ای پی)” کے ذریعے درج  کیا جا سکتا ہے، جو upsconline.nic.in پر دستیاب ہے۔ امیدواروں کو اپنی معلومات کے مطابق درست جواب کلید کی نشاندہی کرتے ہوئے، مختصر وضاحت اور تین مستند ذرائع سے معاون دستاویزات کے ساتھ اپنی درخواست جمع کرانی ہوگی۔

امیدواروں کی جانب سے موصول ہونے والی تمام درخواستیں  متعلقہ مضامین کے ماہرین کی ٹیموں کے سامنے پیش کی جائیں گی تاکہ ان کا جامع اور باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے۔ یہ ماہرین، جو اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں، ہر درخواست کا تفصیل سے معائنہ کریں گے، معاون دستاویزات کا جائزہ لیں گے اور متعلقہ سوالات کے جواب کلید کی درستگی کے بارے میں اپنی رائے ریکارڈ کریں گے۔تاہم حتمی جواب کلید کمیشن کی موجودہ پالیسی کے مطابق صرف حتمی نتیجہ (فائنل رزلٹ) کے اعلان کے بعد ہی جاری کی جائے گی۔

سول سروسز (ابتدائی) امتحان 2026 کے لیے سوالنامے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے تحت ملک بھر سے منتخب کیے گئے مضامین کے ماہرین تیار کرتے ہیں۔ یہ ماہرین امتحانی عمل کے مقاصد اور تقاضوں کے مطابق سوالات تیار کرتے ہیں تاکہ مختلف تعلیمی، سماجی اور علاقائی پس منظر رکھنے والے امیدواروں کے لیے ایک منصفانہ اور مساوی موقع فراہم کیا جا سکے۔ حالیہ سول سروسز (ابتدائی) امتحان کے سوالات مستند اور قابلِ اعتماد ذرائع پر مبنی ہیں، جن کے حوالے اور جوابات معیاری درسی کتب، تحقیقی جرائد، سرکاری ویب سائٹس، سرکاری پریس ریلیز اور معتبر اخبارات وغیرہ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ اس سال تقریباً 5.49 لاکھ امیدواروں نے سول سروسز (ابتدائی) امتحان میں شرکت کی، جو کہ سول سروسز کے 933 اور انڈین فاریسٹ سروس (آئی ایف او ایس) کے 80 عہدوں کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

یہ امتحان 24 مئی 2026 کو دو لازمی نشستوں میں منعقد ہوا۔ صبح کے سیشن میں جنرل اسٹڈیز (پیپر-I) صبح 09:30 بجے سے 11:30 بجے تک لیا گیا، جبکہ دوپہر کے سیشن میں سول سروسز  اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ ( سی ایس اے ٹی) [پیپر-II] دوپہر 02:30 بجے سے 04:30 بجے تک منعقد ہوا۔ یہ تمام عمل مقررہ ادارہ جاتی رہنما اصولوں اور امتحانی ضوابط کی سخت پابندی کے تحت مکمل کیا گیا۔

عارضی کلیدِ جوابات کا اجرا یو پی ایس سی کے امتحانی عمل میں زیادہ شفافیت، انصاف اور دیانت داری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ اس سے امیدواروں کو باخبر اور تعمیری انداز میں شرکت کا موقع بھی فراہم ہوتا ہے۔

 

************

 

 

 

ش ح۔ع و۔ش ت

 (U: 7622)      


(ریلیز آئی ڈی: 2265938) وزیٹر کاؤنٹر : 16