وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

یوگ کے عالمی دن 2026 سے متعلق کثیر لسانی ہینڈ بک اب عوام کے لیے دستیاب ہے


یوگ کے عالمی دن ، کامن یوگا پروٹوکول اور وزارت کے اقدامات سے متعلق جامع رہنما اب انگریزی، ہندی اور 21 علاقائی زبانوں میں دستیاب ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 MAY 2026 3:46PM by PIB Delhi

جیسے جیسے ملک اور دنیا بھر میں انٹرنیشنل ڈے آف یوگا (آئی ڈی وائی ) 2026 کی تیاریاں زور پکڑ رہی ہیں، وزارتِ آیوش نے آئی ڈی وائی ہینڈ بک 2026 کو تمام متعلقہ فریقین کے لیے ایک جامع رہنما ذریعہ کے طور پر پیش کیا ہے۔ یہ ہینڈ بک منتظمین، اداروں، یوگا کے ماہرین، سرکاری اداروں، تعلیمی تنظیموں اور کمیونٹی گروپس کی معاونت کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس کثیر لسانی دستاویز میں بین الاقوامی یومِ یوگا، کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی)، وزارت کے اقدامات اور عوامی شرکت کے مواقع سے متعلق ضروری معلومات کو ایک ہی قابلِ رسائی ذریعہ میں یکجا کیا گیا ہے۔

1

یہ ہینڈ بک انگریزی، ہندی اور 21 علاقائی زبانوں میں دستیاب ہے اور یوگ کے عالمی دن ، کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی)، وزارت کے اہم اقدامات اور آئی ڈی وائی 2026 سے متعلق عوامی شرکت کے مواقع کے بارے میں معلومات کا ایک جامع حوالہ فراہم کرتی ہے۔

اس اشاعت کا مقصد یوگا اور یوگ کے عالمی دن سے متعلق مستند معلومات کو مختلف بھارتی زبانوں میں فراہم کر کے رسائی کو آسان بنانا اور زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ ملک بھر کے مختلف فریقوں، بشمول تعلیمی اداروں، سرکاری محکموں، سول سوسائٹی تنظیموں اور یوگا سرگرمیوں کے انعقاد میں شامل سماجی گروہوں کی معاونت کے لیے تیار کی گئی ہے۔

ہینڈ بک میں 2014 میں اقوامِ متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی یومِ یوگا کو منظور کیے جانے کے بعد سے اس کے ارتقا کا جائزہ پیش کیا گیا ہے، جبکہ آئی ڈی وائی 2026 کے لیے منصوبہ بند اہم اقدامات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔ اس میں وزارت کے نمایاں پروگراموں جیسے یوگا سنگم، ہریت یوگا، یوگا سماویش، یوگا پارک اور یوگا اَن پلگڈ کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں، ساتھ ہی 21 جون 2026 تک جاری رہنے والی مختلف کاؤنٹ ڈاؤن سرگرمیوں کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں۔

معلوماتی ذریعہ ہونے کے علاوہ، یہ ہینڈ بک ایک عملی ڈیجیٹل ٹول کٹ کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔ اس میں کیو آر کوڈز اور رہنمائی مواد کے لنکس شامل ہیں، جن میں کامن یوگا پروٹوکول کی ویڈیوز انگریزی، ہندی اور 21 علاقائی زبانوں میں دستیاب ہیں، تاکہ ملک بھر کے شہری آسانی سے معیاری یوگا رہنمائی تک رسائی حاصل کر سکیں۔

یہ ہینڈ بک مختلف عوامی شمولیتی سرگرمیوں اور شرکت کے مواقع سے متعلق معلومات بھی فراہم کرتی ہے، جن میں MyGov کے ذریعے منعقد ہونے والے مقابلے شامل ہیں۔ اس کا مقصد شہریوں کو یوگ کے عالمی دن 2026 کی تقریبات میں فعال شراکت دار بننے کی ترغیب دینا ہے۔

ہینڈ بک یہاں دیکھی جا سکتی ہے: IDY Handbook 2026

***

ش ح ۔ ش آ۔ م ذ

U.No: 7569


(ریلیز آئی ڈی: 2265511) وزیٹر کاؤنٹر : 10