امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ برائے امورِ صارفین کا خوردنی تیل کے مختلف پیک سائز کے حوالے سے اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ اجلاس


بڑے خوردنی تیلوں کے لیے معیاری پیک سائز متعارف کرانے پر انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے درمیان اتفاقِ رائے

محکمہ شفافیت کو بہتر بنانے اور صارفین کے لیے قیمتوں کے موازنے کو آسان بنانے کی غرض سے خوردنی تیل کے لیے معیاری پیک سائز مقرر کرنے کے امکان کا جائزہ لے رہا ہے

تجاویز میں 200 ملی لیٹر سے لے کر 20 لیٹر/20 کلوگرام تک کے معیاری پیک سائز شامل ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAY 2026 7:04PM by PIB Delhi

 ملک کے خوردنی تیل کے شعبے کی تقریباً 90 فیصد نمائندگی کرنے والی بڑی انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے ذریعے موصول ہونے والی تجاویز کے بعد، محکمہ برائے امورِ صارفین ’لیگل میٹرولوجی فریم ورک‘ کے تحت خوردنی تیل کے لیے معیاری پیک سائز متعارف کرانے کے امکان کا جائزہ لے رہا ہے۔

مارکیٹ میں دستیاب پیکج سائز کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس کے نتیجے میں مختلف پروڈکٹس کی قیمتوں کا موازنہ کرنے میں صارفین کو درپیش مشکلات سے متعلق خدشات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے 20 مئی 2026 کو سیکرٹری، محکمہ برائے امورِ صارفین کی صدارت میں خوردنی تیل کی بڑی انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں انڈین ویجیٹیبل پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (آئی وی پی اے)، سالوینٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن (ایس ای اے)، سویا بین پروسیسرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (سوپا)، سینٹرل آرگنائزیشن فار آئل انڈسٹری اینڈ ٹریڈ (سی او او آئی ٹی) اور مسٹرڈ آئل پروڈیوسرز ایسوسی ایشن (موپا) کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ایسوسی ایشنز نے آگاہ کیا کہ وہ مجموعی طور پر ملک میں خوردنی تیل کے شعبے کے تقریباً 90 فیصد حصے کی نمائندگی کرتی ہیں۔

اجلاس کے دوران، انڈسٹری کے نمائندوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ خوردنی تیل اس وقت مختلف پیکج مقداروں جیسے 650 گرام، 700 گرام، 810 گرام، 850 گرام اور 870 گرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک جیسی دکھنے والی لیکن مختلف مقدار کی پیکنگ، قیمتوں کا موازنہ کرنے اور باخبر انتخاب کرنے کے عمل کو ممکنہ طور پر گمراہ کن بنا سکتی ہے۔

محکمے نے مشترکہ طور پر بڑے خوردنی تیلوں کے لیے معیاری پیک سائز متعارف کرانے پر تبادلہ خیال کیا۔

ایسوسی ایشنز کے ذریعے تجویز کردہ پیک سائز یہ ہیں:

  • 200 ملی لیٹر
  • 500 ملی لیٹر
  • 1 لیٹر
  • 2 لیٹر
  • 3 لیٹر
  • 4 لیٹر
  • 5 لیٹر
  • 15 لیٹر/15 کلوگرام
  • 20 لیٹر/20 کلوگرام

ایسوسی ایشنز نے مشترکہ طور پر مندرجہ ذیل بڑے خوردنی تیلوں کو اس دائرہ کار میں شامل کرنے کی درخواست کی:

  • پام آئل/پام اولین
  • سویا بین آئل
  • سن فلاور آئل
  • مسٹرڈ/ریپ سیڈ آئل
  • گراؤنڈ نٹ آئل
  • سیسم آئل
  • رائس بران آئل
  • کاٹن سیڈ آئل
  • کارن آئل
  • بلینڈڈ ایڈبل آئلز

ایسوسی ایشن کے ذریعے تجاویز:

  • صارفین کے لیے سستے اور چھوٹے پیکٹس کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے 200 ملی لیٹر سے کم کے پیکس کو اسٹینڈرڈائزیشن (معیار بندی) کے دائرہ کار سے باہر رکھا جا سکتا ہے۔
  • مائنر خوردنی تیلوں کو مجوزہ شرط سے مستثنیٰ رکھا جا سکتا ہے۔
  • مینوفیکچررز کو ضروری تبدیلیاں کرنے کے قابل بنانے کے لیے تقریباً تین ماہ کی ٹرانزیشن مدت (عبوری مدت) فراہم کی جا سکتی ہے۔
  • جو مینوفیکچررز مجوزہ پیک سائز کو پہلے اپنانا چاہتے ہیں، انھیں ایسا کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

اجلاس کے دوران یہ واضح کیا گیا کہ اگر ایسی کوئی شرط متعارف کرائی جاتی ہے، تو اس کا اطلاق مقامی طور پر تیار کردہ اور امپورٹڈ خوردنی تیل، دونوں پر یکساں طور پر ہوگا۔ سیکرٹری، محکمہ برائے امورِ صارفین نے مشاہدہ کیا کہ شفافیت کو بہتر بنانے، صارفین کے لیے قیمتوں کے موازنے کو آسان بنانے اور شفاف تجارتی طریقوں (فیئر ٹریڈ پریکٹسز) کی معاونت کے لیے انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے ذریعے موصول ہونے والی تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

محکمہ برائے امورِ صارفین مشاورت کے دوران موصول ہونے والی آراء کا جائزہ لے رہا ہے اور متوازن اور عملی پالیسی اقدامات کے ذریعے صارفین کے تحفظ کو مضبوط بنانے اور مارکیٹ میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے عہدبستہ ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 7527


(ریلیز آئی ڈی: 2265149) وزیٹر کاؤنٹر : 10