وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے کرناٹک کے شہر کاروار میں ہوئے حادثے میں جانی اتلاف پر اظہار تعزیت کیا
وزیر اعظم نے پی ایم این آر ایف سے امدادی رقم کا اعلان کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 MAY 2026 6:51PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے ضلع کاروار میں ہوئے المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ان لوگوں کے تئیں تہہ دل سے اظہار تعزیت کیا جنہوں نے اپنے اعزاء کو کھو دیا ہے۔ وزیر اعظم نے مجروحین کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔
وزیر اعظم نے ہلاک شدگان میں سے ہر ایک کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ حادثے میں مجروح ہونے والوں کو 50000 روپے دیے جائیں گے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:
’’کرناٹک کے ضلع کاروار میں ہوئے حادثے کے بارے میں سن کر بہت دُکھ ہوا۔ میں ان لوگوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے اعزاء کو کھو دیا ہے۔ خدا کرے کہ مجروحین جلد از جلد صحتیاب ہو جائیں۔
ہلاک شدگان میں سے ہر ایک کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ مجروحین کو 50000 روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم @narendramodi ‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:7479
(ریلیز آئی ڈی: 2264833)
وزیٹر کاؤنٹر : 12