وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور ویتنام کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع جنرل فان وان جیانگ نے ہنوئی میں دو طرفہ بات چیت کی
ہند-بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام، سلامتی، تحفظ اور بحری آمد و رفت کی آزادی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا
دونوں وزراء نے ویتنام کے ایئر فورس آفیسرز کالج میں لینگویج لیب کا ورچوئل طور پر افتتاح کیا
بھارت اور ویتنام نے مصنوعی ذہانت اور کوانٹم ٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمت نامےپر دستخط کئے
وزیر دفاع نے نہاٹرانگ میں واقع ٹیلی کمیونیکیشنز یونیورسٹی میں ایک اے آئی لیباریٹری قائم کرنے کا اعلان کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 MAY 2026 12:38PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 19 مئی 2026 کو ہنوئی میں ویتنام کے نائب وزیر اعظم اور قومی دفاع کے وزیر جنرل فان وان گیانگ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی دفاعی شراکت داری کا جائزہ لیا اور بحری سلامتی، دفاعی صنعت، تربیت اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
O51F.jpeg)
فریقین نے باہمی دلچسپی سے متعلق علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال پر خیالات کا تبادلہ کیا اور ہند-بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام، سلامتی، تحفظ اور بحری آمد و رفت کی آزادی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے عسکری تربیت، دفاعی صنعت میں تعاون، بحری سلامتی، صلاحیت سازی، اقوام متحدہ کے امن مشنز، سائبر سکیورٹی اور اعلیٰ سطحی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کےطور طریقوں پر گفتگو کی۔انہوں نے باقاعدہ رابطے، مشترکہ مشقوں اور تبادلے کے پروگراموں کے ذریعے دونوں ممالک کی دفاعی افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
AZHA.jpeg)
وزیر دفاع نے ویتنام کے ساتھ بھارت کی وسیع تر جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے دو طرفہ دفاعی تعاون کے فریم ورک کے تحت ویتنام کی دفاعی جدید کاری اور صلاحیت میں اضافے کی کوششوں میں تعاون فراہم کرنے کے بھارت کے عزم کو بھی دہرایا۔
جنرل فان وان جیانگ نے بھارت کی مسلسل حمایت کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری پر زور دیا۔
077H.jpeg)
دونوں وزرائے دفاع نے ورچوئل وسیلے سے ویتنام کے ایئر فورس آفیسرز کالج میںلینگویج لیب کا افتتاح کیا۔ اس لیب کا قیام بھارت کی معاونت سے عمل میں آیا ہے۔وزیر دفاع نے نہاٹرانگ میں واقع ٹیلی کمیونیکیشنز یونیورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس لیب قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
CQTL.jpeg)
ہندوستان کے ملٹری کالج آف ٹیلی کمیونیکیشنز انجینئرنگ اور ویتنام کی ٹیلی کمیونیکیشنز یونیورسٹی نے بھی مصنوعی ذہانت اور کوانٹم ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک مفاہمت نامے کا تبادلہ کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان بہتر جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں ایک اور اہم باب کی حیثیت رکھتا ہے۔
دو طرفہ ملاقات کے بعد وزیر دفاع نے ویتنام کے جنرل سکریٹری اور صدر جناب تو لام سے بھی گفتگو کی۔ انہوں نے بھارت کے صدر اور وزیر اعظم کی طرف سے گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور دفاع و سلامتی، تجارت و سرمایہ کاری، بحری تعاون، رابطہ کاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے بھارت اور ویتنام کے درمیان مضبوط اور دیرپا دوستی کی توثیق کی، جس کی بنیاد مشترکہ تہذیبی روابط، باہمی اعتماد اور مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر ہے۔ انہوں نے بھارت-ویتنام جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل بڑھتی ہوئی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
S6K6.jpeg)
ویتنام کے صدر نے بھارت کے اپنے دورے کو گرمجوشی سے یاد کرتے ہوئے بڑھتے ہوئے دوطرفہ روابط کی تعریف کی اور ویتنام کی ترقی اور اسٹریٹجک ترجیحات میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر بھارت کے کردار کو تسلیم کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر جامع شراکت داری کے ایک اہم ستون کے طور پر بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کا خیرمقدم کیا اور اعتماد ظاہر کیا کہ آنے والے برسوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
7PHZ.jpeg)
جناب راج ناتھ سنگھ نے اپنے دن کے پروگراموں کا آغاز ویتنام کے بانی اور سابق صدر ہو چی منہ کو ان کی 136ویں یومِ پیدائش پر ان کے مقبرے پر خراجِ عقیدت پیش کر کے کیا۔انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: "قومی آزادی اور عالمی یکجہتی کے لیے ان کا وژن، قیادت اور غیر متزلزل عزم آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔ انہوں نے بھارت-ویتنام کی مضبوط دوستی کی بنیاد بھی رکھی، جو مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہے۔’’
بھارت اور ویتنام کے درمیان باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور دفاع، سلامتی اور علاقائی استحکام کے شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی ایک مضبوط رشتہ قائم ہے۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ا ش ق
U.NO.7249
(ریلیز آئی ڈی: 2262771)
وزیٹر کاؤنٹر : 9