ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ سے متعلق حالیہ میڈیا رپورٹ کی تردید

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 MAY 2026 10:27AM by PIB Delhi

پانی پت (ہریانہ) جیسے علاقوں میں ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے والی حالیہ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ نے ہندوستان میں ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ نظام کے حصوں سے متعلق ماحولیاتی اور پیشہ ورانہ پہلوؤں کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے ۔ اگرچہ کسی بھی صنعتی ماحولیاتی نظام میں ضوابط کی خلاف ورزی کی الگ الگ مثالیں سامنے آسکتی ہیں ، لیکن ہندوستان کے ٹیکسٹائل کے شعبے کو ماحولیاتی طور پر لاپروائی یا ساختی طور پر استحصال کو نمایاں کرنا گمراہ کن ، یکطرفہ اور ملک بھر میں جاری انضباطی مضبوطی ، ٹیکنالوجی کو اپنانے اور پائیداری پر مرکوز اقدامات جیسے حقائق کی مکمل نمائندگی نہیں کرتا۔

شروعات میں ، یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان ، دنیا کے سب سے بڑے ٹیکسٹائل ریکوری اور ری سائیکلنگ نیٹ ورک کا حامل  ہے ، جسے ٹیکسٹائل اشیاء کے دوبارہ استعمال ، مرمت ، ری سائیکلنگ اور دوبارہ استعمال کے لیے طویل عرصے سے قائم ویلیو چینز کی معاونت حاصل ہے ۔ کئی ممالک کے برعکس جہاں ٹیکسٹائل کا فضلہ زیادہ تر زمین سے بھرا ہوا ہے ، ہندوستان میں ٹیکسٹائل کے فضلے کا کافی تناسب رسمی اور غیر رسمی نظاموں کے ذریعے استعمال میں لایا جاتا ہے اور ثانوی استعمال ، فائبر کی ریکوری ، صنعت کا  دوبارہ استعمال اور متعلقہ دیگر مقاصد کے لئے بروئے کار لایا جاتا ہے۔

ہندوستان میں ٹیکسٹائل کے فضلے پر مبنی شواہد مسلسل اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اشیاء کی نمایاں ریکوری عام  کے تصور سے زیادہ ہے۔ ٹیکسٹائل کی وزارت کی جانب سے ’’ہندوستان میں ٹیکسٹائل ویسٹ ویلیو چین کی نقشہ سازی‘‘ کے مطالعے ، 2026 کے مطابق ، ہندوستان سالانہ تقریبا 7,073 کلو ٹن ٹیکسٹائل فضلہ پیدا کرتا ہے ، جس میں پری کنزیومر اور پوسٹ کنزیومر دونوں اقسام کے فضلہ شامل ہیں ۔ مطالعے میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مینوفیکچرنگ کے عمل کے دوران پیدا ہونے والے پری کنزیومر ٹیکسٹائل فضلہ کی ریکوری کی شرح نمایاں طور پر زیادہ ہے ۔ کل پری کنزیومر فضلہ میں سے ، تقریبا 97فیصد  ری سائیکل کرلیا جاتا ہے ، جواس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ملک کی  مینوفیکچرنگ سسٹم میں اشیاء کے  موثر اور سرکولر استعمال کا تصور پہلے سے ہی مضبوطی سے موجود ہے۔

رپورٹ کسی حد تک غلط انداز میں یہ تاثر دیتی ہے کہ بھارت بنیادی طور پر مغربی تیز رفتار فیشن کے فضلے کے لیے ایک ’’کچرا پھینکنے کی جگہ‘‘ کے طور پر کام کرتا ہے۔ مذکورہ رپورٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی ریسائیکلنگ صنعت، زیادہ تر مقامی ضروریات سے چلتی ہے۔ سالانہ تقریباً 7.8 ملین ٹن کپڑوں کے فضلے میں سے 90 فیصد سے زیادہ مقامی پیداواری بچت (کارخانوں کی بچی ہوئی اشیاء) اور استعمال کے بعد کے فضلے سے حاصل ہوتا ہے۔ بیرونِ ملک سے آنے والا استعمال کے بعد کا فضلہ کل مقدار کا صرف تقریباً 7 فیصد ہے اور اسے نقصان دہ اور دیگر فضلہ (فضلہ کو ٹھکانے لگانے  اور سرحد پار منتقلی)ضوابط، 2016 کے تخت سختی سے ریگولیٹ کیا جاتا ہے۔ یہ درآمد شدہ فضلہ بنیادی طور پر استعمال شدہ کپڑوں اور کٹے پھٹے چیتھڑوں پر مشتمل ہوتا ہے، جن کی زیادہ تر شناخت ہم آہنگ نظام کے کوڈز کے ذریعے کی جاتی ہے۔ یہ سلسلہ زیادہ باقاعدہ نوعیت کا ہے اور بنیادی طور پرریسائیکلنگ اور چھٹنی کرنے کے نظام میں شامل ہوتا ہے۔

فِکّی کی رپورٹ ’’بھارت کے ٹیکسٹائل فضلے سے قدر پیدا کرنے کے امکانات: ٹیکسٹائل شعبے میں دائرہ جاتی نظام کے لیے ایک لائحۂ عمل" میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کا کپڑوں کے فضلے کا نظام اس وقت سالانہ تقریباً 22 ہزار کروڑ روپے کی معاشی قدر پیدا کر رہا ہے، جبکہ بہتر درجہ بندی، الگ تھلگ کرنے اور زیادہ قدر کے دوبارہ استعمال کے طریقوں کے ذریعے مزید نمایاں امکانات موجود ہیں۔ مزید یہ کہ بھارت میں دوبارہ استعمال اور دوبارہ تیار کرنے کی روایت نے روایتی طور پر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں فی فرد کپڑوں کے استعمال اور فضلہ پیدا کرنے کی شرح کو نمایاں طور پر کم رکھا ہے۔ یہ جائزے اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ بھارت میں کپڑوں کی دوبارہ تیاری صرف فضلہ کو ٹھکانے لگانے  کی سرگرمی نہیں بلکہ روزگار، وسائل کے مؤثر استعمال اور ثانوی خام مال کی قدر پیدا کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ٹیکسٹائل کی دوبارہ تیاری کو ماحولیاتی طور پر نقصان دہ قرار دینے والے بیانیوں کے بالکل برعکس، دہلی کے بھارتی ادارۂ ٹیکنالوجی کے محققین کی جانب سے کیے گئے سخت سائنسی جائزوں — جن میں پانی پت کے صنعتی علاقے سے حاصل کردہ عملی اعداد و شمار شامل تھے — نے بھارت کی دوبارہ تیاری کی سرگرمیوں سے نمایاں ماحولیاتی فوائد ثابت کیے ہیں۔ سن 2025 میں شائع ہونے والی تحقیقی اشاعت، جو ایک ہم مرتبہ جانچ شدہ سائنسی جریدے میں شائع ہوئی، اور جس میں پانی پت کے دوبارہ تیاری کے مرکز سے حاصل شدہ معلومات استعمال کی گئیں، اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ٹیکسٹائل کی دوبارہ تیاری گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج، تیزابی بارش کے امکانات، اور معدنی ایندھن کے استعمال جیسے اہم ماحولیاتی اثرات میں 30 سے 40 فیصد تک کمی لاتی ہے، جب اس کا موازنہ نئے ریشوں کی پیداوار سے کیا جائے۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ بھارت میں ٹیکسٹائل کی دوبارہ تیاری چند الگ تھلگ اکائیوں تک محدود نہیں بلکہ کئی دہائیوں کے دوران ترقی پانے والے مخصوص صنعتی نظاموں کی مدد سے چل رہی ہے، جو پانی پت، تروپور، لدھیانہ، سورت اور دیگر ٹیکسٹائل مراکز میں قائم ہیں۔ پانی پت، جس کا اکثر ذرائع ابلاغ میں ذکر کیا جاتا ہے، دنیا کے بڑے ٹیکسٹائل دوبارہ تیاری مراکز میں شمار ہوتا ہے، جہاں اون اور مختلف ریشوں والے کپڑوں کے بڑے پیمانے پر فضلے کو دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جاتا ہے، اور اس کے ذریعے بڑے پیمانے پر روزگار اور معاشی سرگرمیوں کو سہارا ملتا ہے۔

اسی کے ساتھ یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں اُٹھائے گئے بعض خدشات توجہ کے مستحق ہیں۔ استعمال کے بعد کے ٹیکسٹائل فضلے کو جمع کرنے، مصنوعی اور مختلف ریشوں والے کپڑوں کے فضلے کو ٹھکانے لگانا، بکھرے ہوئے خام مال کو یکجا کرنے، چھوٹے غیر رسمی اداروں میں ماحولیاتی ضوابط کی پابندی، اور بعض شعبوں میں مزدوروں کی حفاظت سے متعلق مسائل اب بھی موجود ہیں۔ تاہم، ان مسائل کو ایک ایسے ترقی پذیر شعبے کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے جو بتدریج زیادہ باضابطہ نظام، مضبوط قانونی پابندیوں، صاف پیداوار کی ٹیکنالوجیوں کے استعمال، مختلف ریشوں والے کپڑوں کی دوبارہ تیاری میں تکنیکی حدود پر قابو پانے، اور بہتر ماحولیاتی معیار اپنانے کی جانب پیش رفت کر رہا ہے۔

اس ضمن میں یہ بات اہم ہے کہ ٹیکسٹائل کی دوبارہ تیاری کا شعبہ ماحولیاتی پابندیوں، صنعتی سرگرمیوں، اور مزدوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق ایک قائم شدہ قانونی اور ضابطہ جاتی نظام کے تحت کام کرتا ہے۔ ٹیکسٹائل کی دوبارہ تیاری اور پروسیسنگ کے ادارے 1974 کے پانی کے تحفظ اور آلودگی پر قابو پانے کے قانون اور 1981 کے فضائی آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول کے قانون کے تحت منظم کیے جاتے ہیں، جن کے مطابق ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز سے لازمی عملی اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔ در حقیقت،  نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی)اور ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز نے بعض غیر ضابطہ پابند اداروں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں، اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کے ضابطہ جاتی ادارے فعال اور مؤثر انداز میں کام کر رہے ہیں۔

مزید برآں، پیشہ ورانہ تحفظ، کام کے حالات، سماجی تحفظ، اور مزدوروں کی فلاح سے متعلق امور بھارت کے ترقی پذیر مزدور قوانین کے تحت منظم کیے جاتے ہیں، جن میں 2020 کا پیشہ ورانہ تحفظ، صحت اور کام کے حالات کا ضابطہ (او ایس ایچ کوڈ )شامل ہے، جو کام کی جگہ کے تحفظ، صحت کے معیار، فلاحی اقدامات، اور مختلف اداروں میں کام کے حالات سے متعلق دفعات کو یکجا کرتا ہے۔ اسی طرح 2020 کا سماجی تحفظ کا ضابطہ مزدوروں کے لیے سماجی تحفظ کے دائرے کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اجرتوں، صنعتی تعلقات، اور مزدوروں کے حقوق سے متعلق دفعات 2019 کے اجرتوں کے ضابطے اور 2020 کے صنعتی تعلقات کے ضابطے کے تحت شامل ہیں۔ ضابطہ جاتی نگرانی، معائنہ، اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائیاں متعلقہ حکام کی جانب سے نافذ العمل قانونی فریم ورک کے مطابق انجام دی جاتی ہیں۔

بھارت کی ٹیکسٹائل ریسائیکلنگ کی صنعت کی وسیع تر تصویر کشی میں اُن نمایاں پیش رفتوں کو بھی نظر انداز کیا جاتا ہے جو منظم اور برآمدات سے وابستہ ریسائیکلنگ کے اداروں نے ماحول دوست اور مزدوروں کے لیے محفوظ طریقوں کو اپنانے میں حاصل کی ہیں۔ بھارت کا ٹیکسٹائل ریسائیکلنگ نظام تیزی سے روایتی مشینی ریسائیکلنگ سے آگے بڑھتے ہوئے جدید کیمیائی ریسائیکلنگ کی ٹیکنالوجیوں کی جانب منتقل ہو رہا ہے، جو ریشوں کو سالماتی سطح پر دوبارہ حاصل کرنے اور حقیقی معنوں میں کپڑے سے کپڑا دوبارہ تیار کرنے کے دائرہ جاتی نظام کو ممکن بناتی ہیں۔متعدد ٹیکسٹائل اداروں نے جدید ریسائیکلنگ کی ٹیکنالوجیوں، گرد و غبار کو نکالنے والے نظام، صفر مائع اخراج والے گندے پانی کے صفائی نظام، اور قابلِ تجدید توانائی کے انضمام میں سرمایہ کاری کی ہے۔ تروپور کا ٹیکسٹائل مرکز خاص طور پر رنگائی اور پروسیسنگ کے اداروں میں تقریباً مکمل طور پر صفر مائع اخراج نظام اپنانے کے باعث عالمی سطح پر پہچانا جاتا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت بڑے پیمانے پر اعلیٰ ماحولیاتی معیار نافذ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تمل ناڈو، گجرات، اور ہریانہ جیسی کئی ریاستوں میں ٹیکسٹائل ادارے کم پانی استعمال کرنے والی رنگائی کی ٹیکنالوجیوں، جدید پانی کی دوبارہ صفائی کے نظام، ڈیجیٹل نگرانی کے طریقہ کار، اور توانائی بچانے والے پروسیسنگ ڈھانچوں کو اپناتے ہوئے زیادہ پائیدار اور وسائل کے مؤثر استعمال پر مبنی پیداواری طریقوں کی جانب منتقل ہو رہے ہیں، جن کا مقصد ماحولیاتی اثرات کو کم کرنا اور عملی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

بھارت کاتکنیکی ٹیکسٹائل ریسائیکلنگ کی صلاحیتیں ،صرف روایتی ملبوسات اور گھریلو کپڑوں تک محدود نہیں ہیں۔ قومی اہمیت کا ایک تیزی سے ابھرتا ہوا شعبہ اعلیٰ قدر رکھنے والے تکنیکی ٹیکسٹائل فضلے کی دوبارہ تیاری ہے، جس میں دفاعی معیار کے ریشے، گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ٹیکسٹائل، فضائی صنعت میں استعمال ہونے والے مشترک اشیاء اور دیگر تکنیکی ٹیکسٹائل فضلہ شامل ہیں۔ عالمی سطح پر ان اشیاء کو ان کی ریسائیکلنگ کی تکنیکی پیچیدگی کے باعث عموماً جلانے یا زمین میں دفن کرنے کے ذریعے ضائع کیا جاتا رہا ہے۔ دفاعی اور حفاظتی ٹیکسٹائل کے شعبے میں بھارت نے عالمی سطح پر ایک نمایاں پیش رفت کی ہے۔ پانی پت میں دہلی کے بھارتی ادارۂ ٹیکنالوجی کے تحت قومی تکنیکی ملبوسات سے متعلق مشن (این ٹی ٹی ایم )کے تعاون سے قائم کیے گئے ٹیکسٹائل کی ریسائیکلنگ اور پائیداری کا اٹل مرکز (اے سی ٹی آر ایس)نے اعلیٰ کارکردگی والے ارامڈ ریشے کے فضلے کی ریسائیکلنگ کا ایک منفرد طریقہ تیار کیا ہے اور کامیابی کے ساتھ صنعت کو منتقل بھی کیا ہے۔ یہی وہ اشیاء ہے جو بلٹ پروف جیکٹوں، حفاظتی سازوسامان، ہیلمٹ، اور بکتر بند گاڑیوں کے حصوں میں استعمال ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قومی تینیکی ٹیکسٹائل مشن نے تحقیقاتی منصوبوں کے ایک مخصوص مجموعے کی منظوری دی ہے، جن میں مشترک اشیاء، زمینی مضبوطی کے مصنوعی اشیاء، خصوصی ریشے اور ساختی اشیاء شامل ہیں، جن کا براہِ راست استعمال ہلکی وزن والی گاڑیوں، کھیلوں کے حفاظتی آلات، اور فضائی ڈھانچوں میں ہوتا ہے۔ یہ اقدامات بھارت میں ایک منظم اور اعلیٰ قدر رکھنے والے تکنیکی ٹیکسٹائل ریسائیکلنگ کے نظام کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

مندرجہ بالا حقائق کی روشنی میں، اگرچہ ذرائع ابلاغ کی بعض رپورٹس مخصوص مقامات پر موجود چند عملی مسائل کی نشاندہی کرتی ہیں، تاہم ایسے واقعات پورے بھارت کے ٹیکسٹائل ریسائیکلنگ نظام کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔ بھارت کا ٹیکسٹائل ریسائیکلنگ شعبہ مضبوط بنیادوں پر قائم ہے، جس کی خصوصیات میں بڑے پیمانے پر سرگرمیاں، قائم شدہ بحالی کے نظام، اور نمایاں دائرہ جاتی صلاحیت شامل ہیں، اور یہ شعبہ مسلسل بہتر ماحولیاتی کارکردگی، باضابطہ نظام، اور پائیداری کی جانب قومی ترجیحات کے مطابق پیش رفت کر رہا ہے۔

ٹیکسٹائل کی وزارت ایک ایسے عالمی معیار کے حامل، ماحول دوست، اور سماجی طور پر شمولیت پر مبنی ٹیکسٹائل شعبے کی حمایت کے لیے پُرعزم ہے جو بھارت کے پائیدار ترقی، وسائل کے مؤثر استعمال، اور دائرہ جاتی معیشت کے وسیع تر مقاصد سے ہم آہنگ ہو۔

***

ش ح۔ ع  ح  ۔ ع د

U-No. 7051


(ریلیز آئی ڈی: 2260949) وزیٹر کاؤنٹر : 12