کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت نے ممبئی میں کمبرلی پراسیس کا انٹرسیشنل اجلاس 2026 کی میزبانی کی


کمبرلی پراسیس اجلاس میں نگرانی، تعمیل اور ہیروں کی دیر پا تجارت پر توجہ مرکوز کی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 MAY 2026 11:19AM by PIB Delhi

کمبرلی پراسیس  انٹرسیشنل اجلاس 2026 کا آغاز ممبئی میں بھارت کی صدارت میں کمبرلی پراسیس  کا انٹرسیشنل اجلاس 2026 ممبئی میں بھارت کی صدارت میں شروع ہو گیا ہے۔ یہ اجلاس 11 مئی سے 14 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔ اس میں کمبرلی پراسیس کے رکن ممالک، مبصرین  اور عالمی صنعت سے وابستہ متعلقہ شراکت دار شامل ہیں ، جو قدرتی ہیروں کی عالمی تجارت سے متعلق اہم امور پر غور کر رہے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمبرلی پراسیس کے چیئرمین برائے 2026، جناب سچندرہ مشرا نے کہا کہ کمبرلی پراسیس نے امن کے فروغ، روزگار کے تحفظ اور ہیرے پیدا کرنے والے ممالک میں قانونی ہیروں کی تجارت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نظام پر اعتماد کو مزید مستحکم کرنے، شرکاء کے درمیان تعاون بڑھانے اور کمبرلی پراسیس کو بدلتے ہوئے عالمی حالات میں مزید مؤثر اورسود مند بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قدرتی ہیرے ایک پائیدار  مصنوعات ہیں اور کمبرلی پراسیس دنیا کے جدید ترین سرٹیفیکیشن نظاموں میں سے ایک ہے۔

انٹرسیشنل اجلاس کے دوران مختلف ورکنگ گروپس اور کمیٹیاں آئندہ دنوں میں تفصیلی غور و خوض کریں گی۔ ان مباحثوں میں کمبرلی پراسیس سرٹیفیکیشن اسکیم کے نفاذ، نگرانی اور تعمیل کے نظام، دستکاری اور آلیویئل ہیرے کی پیداوار، اعداد و شمار، اور قدرتی ہیرے کی ویلیو چین میں اعتماد بڑھانے کے اقدامات پر توجہ دی جائے گی۔ یہ اجلاس 14 مئی 2026 تک جاری رہے گا۔

اجلاس میں یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ شرکاء اور مبصرین کو ابھرتے ہوئے چیلنجز پر تبادلۂ خیال کرنے اور اخلاقی طور پر حاصل کیے گئے قدرتی ہیروں کے حوالے سے صارفین کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملیوں پر غور و فکر کا موقع ملے گا۔

اس انٹرسیشنل اجلاس میں بھارت کی وزارتِ تجارت  کے سینئر افسران، کمبرلی پراسیس کے رکن ممالک کے نمائندے، ورلڈ ڈائمنڈ کونسل کے اراکین، سول سوسائٹی کولیشن کے نمائندے اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز شریک ہیں۔

بھارت کی 2026 کی چیئرشپ کا مرکزی موضوع “3سی ایس سی” ہے - یعنی اعتبار، تعمیل اور صارفین کا اعتماد۔ اس کا مقصد قدرتی ہیروں کے شعبے میں ذمہ دارانہ اور شفاف سپلائی چین کو مضبوط بنانا ہے، تاکہ بین الاقوامی تعاون اور تعمیری مکالمے کے ذریعے اس صنعت کے پائیدار مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

کمبرلی پراسیس سرٹیفیکیشن اسکیم جو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 55/56 (2000) کے تحت قائم کی گئی، ایک بین الاقوامی اقدام ہے جس کا مقصد تنازعہ والے ہیروں کو قانونی ہیروں کی تجارت میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔اس وقت کمبرلی پراسیس میں 60 شرکاء  شامل ہیں جو مجموعی طور پر 86 ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک ایک مشترکہ بلاک کے طور پر اس نظام میں شامل ہیں۔

بھارت نے یکم جنوری 2026 کو کمبرلی پراسیس کی چیئرشپ سنبھالی ہے، جس کے ساتھ اس نے عالمی ہیرا صنعت میں ذمہ دارانہ سورسنگ ، شفافیت اور پائیداری کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ دنیا کے سب سے بڑے ہیرا کٹنگ اور پالشنگ مراکز میں سے ایک ہونے کے ناطے، بھارت کمبرلی پراسیس کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا آ رہا ہے۔

********

ش ح۔ع ح ۔ رض

U-6948


(ریلیز آئی ڈی: 2260172) وزیٹر کاؤنٹر : 15