پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی پنچایت ایوارڈز 2025 کا اعلان؛ 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر توجہ مرکوز


بیالیس42 پنچایتوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا؛ کرناٹک نے 6 ایوارڈز حاصل کیے، جبکہ آندھرا پردیش اور اوڈیشہ نے 5- 5 قومی پنچایت اعزازات اپنے نام کیے

بہترین ضلع پنچایتوں کو 5 کروڑ روپے تک کے ایوارڈز دیے جائیں گے؛ بہترین کارکردگی دکھانے والی گرام پنچایتوں کے لیے پہلا انعام 1 کروڑ روپے مقرر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 MAY 2026 3:53PM by PIB Delhi

قومی پنچایت ایوارڈز 2025 (این ای پی-2025) کے فاتحین کا اعلان وزارتِ پنچایتی راج (ایم او پی آر) کی جانب سے کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ملک بھر سے مجموعی طور پر 42 پنچایتوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب 3 جون 2026 کو نئی دلّی میں منعقد ہونے والی ہے۔

یہ ایوارڈز دو مختلف زمروں کے تحت دیے جاتے ہیں۔دین دیال اُپادھیائے پنچایت ستت وکاس پرسکار (ڈی ڈی یو پی ایس وی پی) اُن نمایاں گرام پنچایتوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایل ایس ڈی جیز) کے 9 مقامی موضوعات پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ ان موضوعات میں شامل ہیں:غربت سے مبرااور بہتر روزگار، صحت مند پنچایت، بچوں کے لیے سازگار  پنچایت، پانی سے خود کفیل پنچایت، صاف و سرسبز پنچایت، خود کفیل بنیادی ڈھانچہ، سماجی انصاف اور سماجی تحفظ والی پنچایت، اچھی حکمرانی والی پنچایت، اور خواتین کے سازگار پنچایت۔ہر موضوع کے تحت اول، دوم اور سوم پوزیشن کے ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔ این پی اے-2025 کے تحت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 34 گرام پنچایتوں کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں مشترکہ فاتحین بھی شامل ہیں۔ یہ موضوعاتی ایوارڈز پنچایت ایڈوانسمنٹ انڈیکس (پی اے آئی)2.0 اسکورز سے منسلک کیے گئے ہیں۔نانا جی دیشمکھ سروتم پنچایت ستت وکاس پرسکار (این ڈی ایس پی ایس وی پی)موعی کارکردگی کی بنیاد پر ضلع، بلاک اور گرام پنچایت سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والی پنچایتوں کو دیا جاتا ہے۔ این پی اے-2025 کے تحت 8 پنچایتوں کو فاتح منتخب کیا گیا ہے، جن میں 3 بہترین ضلع پنچایت، 2 بہترین بلاک پنچایت، اور 3 بہترین گرام پنچایت کے زمرے شامل ہیں۔

فاتح پنچایتوں کو ان کی سطح اور زمرے کے مطابق 50 لاکھ روپے سے لے کر 5 کروڑ روپے تک کے مالی انعامات دیے جائیں گے۔ یہ ایوارڈز ’’انسینٹیوائزیشن آف پنچایتس (آئی او پی)‘‘اسکیم کے تحت دیے جاتے ہیں، جو ’’راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے)‘‘کی مرکزی معاونت یافتہ اسکیم کا ایک اہم حصہ ہے۔اپریل 2025 میں قومی پنچایتی راج دیوس کے موقع پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خصوصی زمروں کے تحت قومی پنچایت ایوارڈز 2025 پیش کیے تھے، جن میں:(i) کلائمیٹ ایکشن اسپیشل پنچایت ایوارڈ(سی اے ایس پی اے)،(ii) آتم نربھر پنچایت اسپیشل ایوارڈ(اے این پی ایس اے)اور(iii) پنچایت شمتا نرمان سروتم سنستھان پرسکار (پی کے این ایس ایس پی) شامل ہیں۔

قومی  پنچایت ایوارڈز 2025

دین دیال اُپادھیائے پنچایت پائیدار ترقی ایوارڈ – 2025

نمبرشمار

ایوارڈ

موضوع/ زمرہ

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

رینک

ایوارڈ حاصل کرنے والی گرام پنچایت کا نام (بلاک، ضلع)

انعامی رقم ( کروڑ روپئے)

1

غربت سے مبرا اور بہتر ذریعہ معاش پنچایت

کرناٹک

1

مدرادی (ہبری، اُڈپی)

1.00

2

غربت سے مبرا اور بہتر ذریعہ معاش پنچایت

آندھرا پردیش

2

چیمولا پلی (کھاجی پیٹ، وائی ایس آر)

0.75

3

غربت سے مبرا اور بہتر ذریعہ معاش پنچایت

سکم

3

گیال شنگ اومچنگ (گیال چنگ)

0.50

4

صحت مند پنچایت

تریپورہ

1

کنچن باڑی (کمار گھاٹ، اونا کوٹی)

1.00

5

صحت مند پنچایت

کرناٹک

2

ونڈسے (کنداپورہ، اڈوپی)

0.75

6

صحت مند پنچایت

کیرالہ

3

نیرانم(پلکیزو، پتھانم تھٹا)

0.25

7

صحت مند پنچایت

اوڈیشہ

3

پوتلم پور (چترپور، گنجم)

0.25

8

بچوں کے لیے سازگار پنچایت

مہاراشٹر

1

اٹگان (پو)(بھنڈارا، بھنڈارا

1.00

9

بچوں کے لیے سازگار پنچایت

کرناٹک

2

ہالانایاکناہلی (بنگلور ایسٹ، بنگلورو اربن)

0.75

10

بچوں کے لیے سازگار پنچایت

کیرالہ

3

اوٹور (ورکالا، ترواننت پورم)

0.50

11

پانی  سے خودکفیل  پنچایت

مہاراشٹر

1

کھریوالی (کھلاپور، رائے گڑھ)

1.00

12

پانی  سے خودکفیل  پنچایت

کرناٹک

2

مادامکی (ہبری، اڈوپی)

0.75

13

پانی  سے خودکفیل  پنچایت

اوڈیشہ

3

پدوا (چمپوا، کیندوجھار)

0.50

14

صاف ستھری اور سرسبز پنچایت

میزورم

1

قورتھہ شمالی

1.00

15

صاف ستھری اور سرسبز پنچایت

آسام

2

جمرمور (کاٹھیاٹولی، ناگوں)

0.375

16

صاف ستھری اور سرسبز پنچایت

اوڈیشہ

2

ہاتھی بندھا (لٹھیکاٹا، سندر گڑھ)

0.375

17

صاف ستھری اور سرسبز پنچایت

چھتیس گڑھ

3

سردیہ (بگیچہ، جش پور)

0.25

18

صاف ستھری اور سرسبز پنچایت

ہماچل پردیش

3

لوہردی (بلہ، منڈی)

0.25

19

پنچایت میں خود کفیل بنیادی ڈھانچہ

کیرالہ

1

میلوکاوو (ایراٹوپیٹا، کوٹائم)

1.00

20

پنچایت میں خود کفیل بنیادی ڈھانچہ

آسام

2

ہوگریجن (تینگاکھٹ، ڈبروگڑھ)

0.75

21

پنچایت میں خود کفیل بنیادی ڈھانچہ

آندھرا پردیش

3

گنڈمالا (کوٹھا پٹنم، پرکاسم)

0.25

22

پنچایت میں خود کفیل بنیادی ڈھانچہ

کرناٹک

3

سانور (کرکل، اڈوپی)

0.25

23

سماجی طور پرمساویانہ اور سماجی طور پر محفوظ پنچایت

ہماچل پردیش

1

شانشا (لاہول، لاہول اور سپتی)

1.00

24

سماجی طور پرمساویانہ اور سماجی طور پر محفوظ پنچایت

مہاراشٹر

2

چمبھرلی (کھلاپور، رائے گڑھ)

0.375

25

سماجی طور پرمساویانہ اور سماجی طور پر محفوظ پنچایت

اوڈیشہ

2

مندار (پولوسرا، گنجام)

0.375

26

سماجی طور پرمساویانہ اور سماجی طور پر محفوظ پنچایت

جموں و کشمیر

3

وگورہ (بی کے پورہ، بڈگام)

0.25

27

سماجی طور پرمساویانہ اور سماجی طور پر محفوظ پنچایت

کرناٹک

3

ہکلادی (کنداپورہ، اڈوپی)

0.25

28

اچھی حکمرانی  کے ساتھ پنچایت

آندھرا پردیش

1

سرنگاورم (ناتھاورم، وشاکھاپٹنم)

1.00

29

اچھی حکمرانی  کے ساتھ پنچایت

مہاراشٹر

2

نمبلے (چند واڑ، ناسک)

0.75

30

اچھی حکمرانی  کے ساتھ پنچایت

تلنگانہ

3

موٹھوکوپلے (کوٹے پلی، وقارآباد)

0.50

31

خواتین کے لیے سازگار پنچایت

آندھرا پردیش

1

بوکاسام پالم (سریکلاہستی، تروپتی)

1.00

32

خواتین کے لیے سازگار پنچایت

جھارکھنڈ

2

جھکڑہاٹی ایسٹ (پاکور، پاکور)

0.75

33

خواتین کے لیے سازگار پنچایت

تلنگانہ

3

فیصل واڑی (سنگاریڈی، سنگاریڈی)

0.25

34

خواتین کے لیے سازگار پنچایت

تریپورہ

3

بیکنتھا پور (ہیزامارا، مغربی تریپورہ)

0.25

ناناجی دیشمکھ سرووٹم پنچایت ست وکاس پراسکر-2025

نمبرشمار

ایوارڈ

موضوع/ زمرہ

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

رینک

ایوارڈ حاصل کرنے والی پنچایت کا نام

انعامی رقم ( کروڑ روپئے)

35

بہترین ضلع پنچایت

تریپورہ

1

سپاہیجالا

5.00

36

بہترین ضلع پنچایت

اوڈیشہ

2

گنجم

3.00

37

بہترین ضلع پنچایت

تمل ناڈو

3

کوئمبٹور

2.00

38

بہترین بلاک پنچایت

کیرالہ

1

ہریپڈ (الپپوزا)

2.00

39

بہترین بلاک پنچایت

آندھرا پردیش

3

کپم (چتور)

1.50

40

بہترین گرام پنچایت

آسام

1

نیو ناپام (گبھورو، سونیت پور)

1.50

41

بہترین گرام پنچایت

بہار

2

ٹیلکپ (روہتاس، روہتاس)

1.25

42

بہترین گرام پنچایت

اتر پردیش

3

بیرہارو (سائیں، آگرہ)

1.00

قومی پنچایت ایوارڈز کے بارے میں

بہترین کارکردگی دکھانے والی پنچایتوں کو تسلیم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے، وزارتِ پنچایتی راج ہر سال قومی پنچایت ایوارڈز پیش کرتی ہے، تاکہ دیہی ہندوستان میں سب کی شمولیت، سب کے  اشتراک والی اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ ایوارڈز، ازسرِ نو تشکیل دیے گئے ’’راشٹریہ گرام سوراج ابھیان(آر جی ایس اے)‘‘کے تحت ’’انسینٹیوائزیشن آف پنچایتس‘‘ جزو کے ماتحت ادارہ جاتی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ ان ایوارڈز کا مقصد پنچایتوں کو مقامی حکمرانی، عوامی خدمات کی فراہمی، اور کمیونٹی کی قیادت میں کیے جانے والے اقدامات کے ذریعے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز)کے حصول میں بہتری لانے کی ترغیب دینا ہے۔سال 2023 میں ایوارڈز کے فریم ورک کو ازسرِ نو مرتب کیا گیا اور اسے ایس ڈی جیز کی مقامی سطح پر عمل درآمد(ایل ایس ڈی جیز) کے نو موضوعات سے ہم آہنگ کیا گیا، جس سے جائزے کے عمل کو زیادہ جامع، شفاف اور اعداد و شمار پر مبنی بنایا گیا۔ اس اقدام نے پنچایتوں کے کردار کو مزید مضبوط کیا ہے تاکہ وہ ’’وکست بھارت @2047‘‘ کے وژن کے تحت قومی ترجیحات کو مؤثر زمینی اقدامات میں تبدیل کر سکیں۔

********

ش ح-ا ع خ    ۔ر  ا

U-No- 6851


(ریلیز آئی ڈی: 2259396) وزیٹر کاؤنٹر : 13