وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے پچیسے بوئیشاکھ کے موقع پر گُرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کو خراجِ عقیدت پیش کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 MAY 2026 9:10AM by PIB Delhi
وزیراعظم نریندر مودی نے آج پچیسے بوئیشاکھ کے خصوصی موقع پر گُرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کو دلی خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ گُرو دیو ٹیگور غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ادیب، مفکر اور شاعر تھے، جنہوں نے ایک ممتاز فلسفی، ماہرِ تعلیم، فنکار اور بھارت کی تہذیبی روح کی لازوال آواز کے طور پر بھی اپنی منفرد شناخت قائم کی۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ گُرو دیو ٹیگور نے انسانی جذبات کی گہرائیوں اور بھارتی ثقافت کے اعلیٰ ترین اقدار کو اپنے اظہار کا ذریعہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گُرو دیو نے نئے افکار، تخلیقی توانائی اور ثقافتی اعتماد کے ذریعے معاشرے کو مالا مال کیا۔
جناب مودی نے کہا کہ قوم گُرو دیو ٹیگور کو گہرے احترام اور قلبی تشکر کے ساتھ یاد کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گُرو دیو کے افکار آئندہ بھی ذہنوں کو منور کرتے رہیں گے اور لوگوں کی کوششوں میں رہنمائی فراہم کرتے رہیں گے۔
وزیراعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
’’آج پچیسے بوئیشاکھ کے خصوصی موقع پر ہم گُرو دیو ٹیگور کو دلی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
گُرو دیو ٹیگور غیر معمولی ذہانت کے حامل ادیب، مفکر اور شاعر تھے۔ انہوں نے ایک عظیم فلسفی، ماہرِ تعلیم، فنکار اور بھارت کی تہذیبی روح کی لازوال آواز کے طور پر اپنی انفرادیت قائم کی۔ انہوں نے انسانیت کے گہرے جذبات اور ہماری ثقافت کے اعلیٰ ترین نظریات کو اظہار بخشا۔ انہوں نے نئے افکار، تخلیقی توانائی اور ثقافتی اعتماد کے ذریعے ہمارے معاشرے کو مالا مال کیا۔
ہم انہیں گہرے احترام اور تشکر کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔ دعا ہے کہ ان کے افکار ہمیشہ ذہنوں کو روشنی بخشتے رہیں اور ہماری کوششوں میں ہماری رہنمائی کرتے رہیں۔‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-6842
(ریلیز آئی ڈی: 2259274)
وزیٹر کاؤنٹر : 9