|
نمبرشمار
|
عنوان
|
مختصر تفصیل
|
|
1
|
(آئی آر ای ایل انڈیا) لمیٹڈ ویتنام کےتابکاری اور نایاب عناصر سے متعلق ٹکنالوجی کے ادارے (آئی ٹی آر آر ای) کے درمیان باہمی تعاون پر مفاہمت کی یادداشت
|
مفاہمت نامے نے دونوں طرف کے دیرینہ عزم کو باضابطہ شکل دی ہے تاکہ نئے دور کی دیگر ٹیکنالوجیز سمیت نایاب زمینی عناصر کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دی جائے۔
|
|
2
|
ہندوستان اور ویتنام کی وزارت ثقافت، کھیل اور سیاحت کے درمیان 2030-2026 کے لیے ثقافتی تبادلے کا پروگرام
|
ہندوستان اور ویتنام کے درمیان 1976 میں ایک ثقافتی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔ اس معاہدے کے تحت ہونے والی مخصوص سرگرمیوں اور تبادلوں پر اتفاق کیا گیا ہے جو کہ ثقافتی تبادلے کے پروگرام (سی ای پی )کے فریم ورک کے اندر پانچ سال (2030-2026) کی مدت کے لیے مجاز مانی جائے گی۔
|
|
3
|
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)اور اسٹیٹ بینک آف ویتنام (ایس بی وی) کے درمیان ادائیگی کے نظام اور ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اختراع کے شعبے میں تعاون پر مفاہمت نامے
|
مفاہمت نامے کا مقصد مالیاتی جدت اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا ہے۔
|
|
4
|
سنٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن(سی ڈی ایس سی او) ، ہندوستان کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور ویتنام کی ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ڈی اے وی)، ویتنام کی وزارت صحت کے درمیان طبی مصنوعات کے ضابطے کے شعبے میں تعاون پر مفاہمت نامے
|
ایم او یو طبی مصنوعات کے ضابطے کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا چاہتا ہے، بشمول دواسازی، حیاتیاتی مصنوعات، طبی آلات اور کاسمیٹکس۔
|
|
5
|
برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن، ممبئی اور ہو چی منہ سٹی پیپلز کمیٹی کے درمیان دوستی اور تعاون کے قیام پر مفاہمت نامے
|
اس معاہدے کا مقصد دونوں بڑے شہروں کو شہری انتظام اور اقتصادی ترقی میں مہارت کا اشتراک کرنے کے قابل بنانے کے لیے ایک باضابطہ فریم ورک قائم کرنا ہے۔
|
|
6
|
دا نانگ یونیورسٹی کے آئی سی سی آر چیئر آف انڈیا اسٹڈیز کے قیام پر آئی سی سی آر اور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ایجوکیشن کے درمیان مفاہمت نامے
|
مفاہمت نامے کے تحت ویتنام کی یونیورسٹی آف دا نانگ میں آئی سی سی آر چیئر قائم کی گئی ہے۔
|
|
7
|
نالندہ یونیورسٹی، راجگیر اور ہو چی منہ نیشنل اکیڈمی آف پولیٹکس (ایچ سی ایم اے) ، ہنوئی کے درمیان مفاہمت نامے
|
اس مفاہمت نامے سے ویتنام کو صلاحیت سازی اور تربیت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہندوستان کے دیرینہ اقدامات کو تقویت ملتی ہے۔
|
|
8
|
ہندوستان کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت اور ویتنام کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے درمیان ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے میدان میں تعاون پر مفاہمت نامے
|
یہ ایم او یو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور آئی ٹی ڈومین میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے دو طرفہ عزم کو مزید گہرا کرتا ہے۔
|
|
9
|
این پی سی آئی انٹرنیشنل پیمنٹس لمیٹڈ (این آئی پی ایل) اور نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف ویتنام(این اے پی اے ایس) کے درمیان مفاہمت نامے
|
یہ ایم او یو ادائیگیوں کو قابل بنانے کے لیے کراس بارڈر کیو آر کوڈ انٹرآپریبلٹی پر ہندوستان کے این آئی پی ایل اور ویتنام کے این اے پی اے ایس کے درمیان ادارہ جاتی روابط قائم کرتا ہے۔
|
|
10
|
سرکاری شعبہ کےآڈٹ کے میدان میں ہندوستان کے کمپٹرولر اور آڈیٹر جنرل کے دفتر اور ویتنام کے اسٹیٹ آڈٹ آفس کے درمیان مفاہمت نامے
|
یہ ایم او یو ہندوستان اور ویتنام کے دو آڈٹ اداروں کے درمیان 2010 کے ایم او یو کی تجدید کرتا ہے اور اسے مزید لچکدار اور متحرک بناتا ہے۔
|
|
11
|
سیاحت کے میدان میں تعاون پر ہندوستان کی وزارت سیاحت اور ویتنام کی کھیل، ثقافت اور سیاحت کی وزارت کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط۔
|
اس مفاہمت نامے سے دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے روابط کو فروغ ملتا ہے۔
|
|
12
|
آئی سی سی آر اور یونیورسٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز کے درمیان آئی سی سی آر چیئر آف انڈین اسٹڈیز کے قیام پر مفاہمت نامے
|
ایم او یو یونیورسٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز میں آئی سی سی آر چیئر قائم کرتا ہے۔
|
|
13
|
گیان بھارتم، وزارت ثقافت اور یونیورسٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ہیومینٹیز، ویتنام نیشنل یونیورسٹی، ہو چی منہ سٹی (یو ایس ایس ایچ، وی این یو ایچ سی ایم) کے درمیان چام مخطوطات کی ڈیجیٹلائزیشن پر مفاہمت نامے
|
ایم او یو این ایم ایم، اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس اور یو ایس ایس ایچ، وی این یو ایچ سی ایم کے درمیان سروے، دستاویزات، تحفظ، ڈیجیٹائزیشن اور ہندوستانی ارتقاء پزیر چام مخطوطات کی آن لائن تقسیم کے لیے ادارہ جاتی روابط قائم کرتا ہے جو فی الحال ویتنام میں محفوظ ہیں۔
|