ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے 27-2026 سیزن کے لیے گنا کی منصفانہ اور منافع بخش قیمت 365 روپے فی کوئنٹل  کومنظور ی دی


اس فیصلے سے فیصلہ 5 کروڑ گنا کے کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ چینی ملوں اور اس سے منسلک ذیلی سرگرمیوں میں ملازمت کرنے والے 5 لاکھ مزدورمستفید ہوں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 MAY 2026 6:43PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے گنا کاشتکاروں (گنا کسانوں) کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے شوگر سیزن 27-2026 (اکتوبر تا ستمبر) کے لیے گنے کی منصفانہ اور منافع بخش قیمت(ایف آر پی) 365 روپے فی کوئنٹل کومنظور ی دی ہے، جو 10.25 فیصد بنیادی ریکوری ریٹ کے لیے ہے۔ اس کے تحت 10.25 فیصد سے اوپر ہر 0.1 فیصد ریکوری میں اضافے پر 3.56 روپے فی کوئنٹل کا پریمیم دیا جائے گا، جبکہ ریکوری میں ہر 0.1 فیصد کمی پر ایف آر پی میں 3.56 روپے فی کوئنٹل کی کمی کی جائے گی۔

حکومت نے گنا کاشتکاروں کے مفاد کے تحفظ کے پیش نظر یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ جن شوگر ملوں میں ریکوری 9.5 فیصد سے کم ہوگی وہاں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ ایسے کسانوں کو آئندہ شوگر سیزن27-2026 میں گنے کے لیے 338.3 روپے فی کوئنٹل دیے جائیں گے۔

شوگر سیزن27-2026 کے لیے گنے کی پیداواری لاگت(اے-2+ایف ایل)182 روپے فی کوئنٹل ہے۔ 10.25 فیصد ریکوری ریٹ پر منظور شدہ ایف آر پی365 روپے فی کوئنٹل پیداواری لاگت سے 100.5 فیصد زیادہ ہے۔ شوگر سیزن 27-2026کے لیے منظور شدہ ایف آر پی موجودہ شوگر سیزن26-2025 کے مقابلے میں 2.81 فیصد زیادہ ہے۔

منظور شدہ ایف آر پی کا اطلاق شوگر سیزن 27-2026 (یکم اکتوبر 2026 سے شروع ہونے والے سیزن) میں کسانوں سے شوگر ملوں کے ذریعے گنے کی خریداری پر ہوگا۔ شوگر سیکٹر ایک اہم زرعی بنیاد پر قائم شعبہ ہے جو تقریباً 5 کروڑ گنا کاشتکاروں اور ان کے زیر کفالت افراد کے روزگار پر اثر انداز ہوتا ہے، جبکہ تقریباً 5 لاکھ افراد براہ راست شوگر ملوں میں ملازم ہیں، اس کے علاوہ وہ افراد بھی اس سے منسلک ہیں جو زرعی مزدوری اور نقل وحمل سمیت مختلف ذیلی سرگرمیوں میں کام کرتے ہیں۔

پس منظر:

ایف آر پی کا تعین زرعی لاگت اور قیمتوں سے متعلق کمیشن (سی اے سی پی) کی سفارشات کی بنیاد پر اور ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

ایم جے پی ایس

گزشتہ شوگر سیزن25-2024 میں قابلِ ادائیگی گنے کے بقایاجات 1,02,687 کروڑ روپے میں سے تقریباً 1,02,209 کروڑ روپے  20.04.2026 تک کسانوں کو ادا کیے جا چکے ہیں ؛ اس طرح تقریباً 99.5 فیصد گنے کے بقایاجات کلیئر ہو چکے ہیں۔ موجودہ شوگر سیزن 26-2025میں قابلِ ادائیگی گنے کے بقایاجات 1,12,740 کروڑ روپے میں سے تقریباً 99,961 کروڑ روپے  20.04.2026 تک کسانوں کو ادا کیے جا چکے ہیں؛ اس طرح تقریباً 88.6 فیصد گنے کے بقایاجات کلیئر ہو چکے ہیں۔

****

ش ح ۔م ع ن۔  ت ا

U. No.6669


(ریلیز آئی ڈی: 2258127) وزیٹر کاؤنٹر : 17