ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے گجرات کے وڈینار میں جہازوں کی مرمت کی سہولت کے قیام کومنظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 MAY 2026 6:50PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے گجرات کے وڈینار میں جہازوں کی مرمت کے لیے ایک جدیدسہولت قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منصوبہ ملک کے جہازوں کے مرمت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس منصوبے کو دین دیال پورٹ اتھارٹی اور کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ مشترکہ طور پر 1,570 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے مکمل کریں گے۔ یہ سہولت براون فیلڈ پروجیکٹ کے طور پر تیار کی جائے گی جس میں 650 میٹر لمبی جیٹی، دو بڑے فلوٹنگ ڈرائی ڈاک، ورکشاپس اور دیگر سمندری بنیادی ڈھانچہ شامل ہوگا۔
وڈینار کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ یہاں قدرتی طور پر گہرا سمندر موجود ہے اور یہ اہم جہاز رانی کے راستوں کے قریب ہے، جبکہ مندرا اور کانڈلا جیسے بڑے بندرگاہ بھی قریب واقع ہیں، جس سے بڑے جہازوں کی مرمت میں آسانی ہوگی۔ اس منصوبے سے نہ صرف بڑے تجارتی اور غیر ملکی جہازوں کی مرمت ممکن ہوگی بلکہ بھارت میں بڑے جہازوں کی مرمت کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا، جس سے بیرون ملک انحصار کم ہوگا اور زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔
یہ منصوبہ علاقے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا، تقریباً 290 براہ راست اور 1100 بالواسطہ ملازمتیں فراہم کرے گا، جبکہ ہنر کی ترقی، لاجسٹکس اور ایم ایس ایم ای کو بھی فروغ دے گا۔ مجموعی طور پر یہ منصوبہ بھارت کے سمندری شعبے کو مضبوط کرے گا اور Maritime India میریٹائم انڈیا ویژن 2030 اور میریٹائم امرتکال ویژن 2047 کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔
********
) ش ح ۔ع و۔م ر)
U.No. 6670
(ریلیز آئی ڈی: 2258122)
وزیٹر کاؤنٹر : 15