ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے جنوبی ساحلی ریلوے اور آندھرا پردیش میں بڑے پیمانے پر توسیع کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن کا اعلان کیا


وزیر نے اعلان کیا کہ آندھرا پردیش نے اپنے ریلوے نیٹ ورک کی 100 فیصد برقی کاری حاصل کر لی ہے، جس کے باعث یہ ریلوے کی جدید کاری میں سرفہرست خطوں میں شامل ہو گیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 28 APR 2026 2:24PM by PIB Delhi

وشاکھاپٹنم میں گوگل کلاؤڈ انڈیا اے آئی ہب کی سنگِ بنیاد کی تقریب کے بعد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے ریلوے، الیکٹرانکس و آئی ٹی اور اطلاعات و نشریات جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ جنوبی ساحلی ریلوے( ساؤتھ کوسٹل ریلوے )زون کے قیام کے لیے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، جس کی مؤثر تاریخ یکم جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت آندھرا پردیش میں ریلوے انتظامیہ کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

وزیر نے مزید بتایا کہ آندھرا پردیش کو ریلویز کے لیے ریکارڈ10,134 کروڑ  روپےکا بجٹ الاٹ کیا گیا ہے، جو پہلے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مشترکہ ریاستی دور میں مختص کیے گئے886 کروڑ  روپےکے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت آندھرا پردیش میں تقریباً 1,06,000 کروڑ روپے مالیت کے ریلوے منصوبے جاری ہیں، جن کا مقصد ریاست میں رابطہ کاری کو بہتر بنانا ہے، جس میں بندرگاہوں، سیاحتی مقامات اور بڑے شہروں تک رسائی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

انفراسٹرکچر کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ آندھرا پردیش میں 74 ریلوے اسٹیشنوں کی ازسرِ نو تعمیر اور مکمل ازسرِ نو ترقی کی جا رہی ہے، جسے ملک کی ایک تاریخی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش میں:

  • 832 فلائی اوور اور انڈر پاس مکمل ہو چکے ہیں
  • 299 فلائی اوور اور انڈر پاس زیر تعمیر ہیں
  • 1,759 کلومیٹر ریلوے ٹریک مکمل ہو چکا ہے
  • 3,300 کلومیٹر ٹریک زیر تعمیر ہے ۔

وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ آندھرا پردیش نے اپنے ریلوے نیٹ ورک کی سو فیصد برق کاری حاصل کر لی ہے ، جس سے اسے ریلوے کی جدید کاری میں سرکردہ علاقوں میں شامل کیا گیا ہے ۔

مسافر خدمات کے حوالے سے وزیر نے بتایا کہ اس وقت ریاست میں 16 وندے بھارت ٹرینیں اور 22 امرت بھارت ٹرین خدمات چل رہی ہیں، جو سفر کی سہولت، رفتار اور آرام میں نمایاں بہتری لا رہی ہیں۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ پورے ایسٹ کوسٹ ریلوے کوریڈور کو چار لائنوں والے نیٹ ورک میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، جس سے اس کی گنجائش دوگنی ہو جائے گی اور 500 تک نئی ٹرینوں کی آمدورفت ممکن ہو سکے گی۔

وزیر نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسٹ کوسٹ کوریڈور کے ساتھ بندرگاہوں، سیاحتی مراکز اور بڑے شہروں کو جوڑنے کے لیے کارگو اور کنٹینر ٹرین خدمات کو مضبوط کیا جا رہا ہے، جس سے لاجسٹکس کے نظام اور معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

مستقبل کی ہائی اسپیڈ کنیکٹیویٹی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید وضاحت کی کہ جنوبی خطے کے بڑے کوریڈورز میں مجوزہ ہائی اسپیڈ رابطہ نظام اور اس کے ساتھ سفر کے اوقات (ٹریول ٹائم) میں نمایاں کمی کے بارے میں تفصیل پیش کی گئی ہے۔

  • امراوتی سے حیدرآباد-تقریبا 70 منٹ
  • امراوتی سے چنئی-تقریبا 112 منٹ
  • حیدرآباد سے پونے-تقریبا 1 گھنٹہ 55 منٹ
  • پونے سے ممبئی-تقریبا 48 منٹ
  • چنئی سے بنگلور-تقریبا 73 منٹ
  • حیدرآباد سے بنگلور-تقریبا 2 گھنٹے 8 منٹ

انہوں نے اس نیٹ ورک کو “ہائی اسپیڈ ڈائمنڈ” قرار دیا، جو جنوبی بھارت میں نقل و حرکت، معاشی انضمام اور علاقائی ترقی کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔

وزیر نے اختتام پر کہا کہ یہ اقدامات مرکزی حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ آندھرا پردیش کو ایک بڑے ریلوے اور لاجسٹکس ہب میں تبدیل کیا جائے، جس سے معاشی ترقی اور علاقائی انضمام کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت متوازن ترقی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، اور مرکز میں این ڈی اے حکومت بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوامی فلاح کے حوالے سے جنوبی ریاستوں کو مکمل انصاف فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ترقیاتی امور کو سیاسی رنگ دے رہی ہیں۔

***

) ش ح ۔ ش آ۔م ر)

U.No. 6412


(ریلیز آئی ڈی: 2256327) وزیٹر کاؤنٹر : 10