وزارت اطلاعات ونشریات
ملیالم فلم‘ اچپّا کا البم ’کا پریمیئر کوچی میں ہوا ، جو مختلف کہانیاں سنانے کے لیے این ایف ڈی سی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 APR 2026 2:44PM by PIB Delhi
نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) نے اپنی تازہ ملیالم فلم "اچپّا کا البم" (گرامپا کا البم) کی شاندار پریمیئر تقریب 21 اپریل 2026 کو کوچی میں منعقد کی۔ یہ پریمیئر فلم کی 24 اپریل 2026 کو ملک بھر میں ریلیز سے قبل رکھا گیا تھا۔ اس تقریب کی قیادت این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب پرکاش مگدُم اور جنرل منیجر (پی اینڈ ڈی) جناب ترون تریجا نے کی، جبکہ فلمی صنعت کے ممتاز افراد اور معروف شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

اس موقع پر این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹرجناب پرکاش مگدُم نے کہا کہ "اچپّا کا البم"ادارے کے اس مشن کی عکاسی کرتی ہے جس کا مقصد منفرد اور نئے تخلیقی آوازوں کو فروغ دینا ہے۔ ان کے مطابق یہ فلم ایک تخیلاتی ٹائم ٹریول کے تصور کو نسلوں کے درمیان جذباتی رشتوں کے ساتھ جوڑتی ہے، جس سے یہ ہر عمر کے ناظرین کے لیے مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ این ایف ڈی سی ایسی بامعنی سنیما کی مسلسل حمایت کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں بھی بھارت کی جڑوں سے نکلنے والی دلچسپ کہانیوں کو فروغ دیتا رہے گا، تاکہ ملک کے ثقافتی تنوع کو عالمی سطح پر پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے ہدایتکارہ دیپتی پلئی سِوان کی اس دل کو چھو لینے والی کہانی کو اسکرین پر لانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔
پریمیئر میں فلم کے تخلیقی پہلو کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا، جس میں ہدایتکارہ دیپتی سِوان پلئی، مصنف سنجیو سِوان اور مرکزی اداکار/اداکارائیں پرینکا نائر، انجنا اپُّکُٹّن، اور سدھانشو سنجیو سِوان شریک تھے۔اس کے علاوہ فلم کے چائلڈ آرٹسٹ سمیت دیگر کاسٹ اور عملہ بھی موجود تھا ۔
اس تقریب میں سوجیت نائر (ڈسٹری بیوٹر، ڈریم بِگ فلمز) نے بھی شرکت کی اور ٹیم کے ساتھ رسمی اسکریننگ میں شامل ہوئے۔این ایف ڈی سی کی پروڈیوس کردہ یہ فلم ماضی میں واپس جانے کی انسانی خواہش اور اس سے جڑے جذباتی تجربات کو موضوع بناتی ہے، اور یہ فلم 24 اپریل 2026 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
این ایف ڈی سی کے بارے میں:
سال 1975 میں قائم ہونے والا نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایف ڈی سی) ، وزارتِ اطلاعات و نشریات کے تحت ہندوستانی سنیما کی ترقی کا مرکزی ادارہ ہے۔یہ ادارہ فلم سازی کے پورے نظام کی معاونت کرتا ہے، جس میں فلموں کی تیاری، ان کی تشہیر، اور مختلف بھارتی زبانوں میں بننے والی فلموں کا تحفظ شامل ہے۔
********
) ش ح ۔ ش آ۔ش ہ ب )
U.No. 6166
(ریلیز آئی ڈی: 2254475)
وزیٹر کاؤنٹر : 10