وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 APR 2026 11:07AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج گزشتہ سال اسی دن ہونے والے پہلگام کے ہولناک دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے بے گناہ افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ متاثرین کو یاد کرتے ہوئے وزر اعظم نے کہا کہ انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور اس غم کی گھڑی میں قوم متاثرہ کنبوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

جناب مودی نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت غم کی اس گھڑی میں متحد ہے اور دہشت گردی کے خلاف اس کا عزم غیر متزلزل ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک کسی بھی صورت دہشت گردی کے سامنے نہیں جھکے گا اور دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

’’گزشتہ سال اسی دن پہلگام کے ہولناک دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے بے گناہ افراد کو یاد کر رہا ہوں۔ انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ میرے احساسات اس سانحے کے غم میں مبتلا کنبوں کے ساتھ ہیں۔

ایک قوم کی حیثیت سے ہم غم اور عزم میں متحد ہیں۔ بھارت کبھی دہشت گردی کے سامنے نہیں جھکے گا۔ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔‘‘

******

 (ش ح ۔  ک ح۔ع ن)

U. No. 6157


(ریلیز آئی ڈی: 2254420) وزیٹر کاؤنٹر : 17