وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے سنسکرت کا ایک سبھاشتم شیئر کیا جس میں دھرتی ماں کے لازوال جذبے کو اجاگر کیا گیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 APR 2026 11:12AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے دھرتی ماں کی لازوال روح کو اجاگر کرنے کے لیے ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا:

"यस्यां वृक्षा वानस्पत्या ध्रुवास्तिष्ठन्ति विश्वहा।

पृथिवीं धेनुं प्रदुहां न उदिच्छन्तु नमोऽस्तु पृथिव्यै॥"

اس سبھاشتم کا مفہوم ہے: ’’وہ دھرتی جہاں درخت اور پودے ہمیشہ مضبوطی اور استقامت کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں، وہی زمین ہمیں ہر طرح کی آسائشیں اور وسائل فراہم کرے۔ ہم دھرتی ماں کو نمن کرتے ہیں۔‘‘

جناب مودی نے کہا کہ زمین ہماری ماں ہے اور انسانیت کی بھلائی اسی کے تحفظ میں مضمر ہےاور زمین کی حفاظت نہ صرف ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک مقدس عہد بھی ہے۔

وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

’’زمین ہماری ماں ہے اور اس کے تحفظ میں انسانیت کی بھلائی مضمر ہے۔ اس کی حفاظت کرنا نہ صرف ہم سب کی ذمہ داری ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے تئیں ہمارا ایک مقدس عہد بھی ہے۔‘‘

यस्यां वृक्षा वानस्पत्या ध्रुवास्तिष्ठन्ति विश्वहा।

पृथिवीं धेनुं प्रदुहां न उदिच्छन्तु नमोऽस्तु पृथिव्यै॥"

******

 (ش ح ۔  ک ح۔ع ن)

U. No. 6158


(ریلیز آئی ڈی: 2254418) وزیٹر کاؤنٹر : 12