امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کیا


انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کو کھونے کا غم اور درد آج بھی ہر ہندوستانی کے دل میں ہے

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی انسانیت کی سب سے بڑی دشمن ہے، جس کے خلاف ہمیں متحد ہو کر لڑنا اور اسے شکست دینا ہوگا

وزیر داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہندوستان دہشت گردی اور اس کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف اپنی عدم برداشت کی پالیسی کو جاری رکھے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 APR 2026 10:05AM by PIB Delhi

پہلگام دہشت گردانہ حملے کی پہلی برسی کے موقع پر مرکزی امور داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے متاثرین کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اپنے لوگوں کو کھونے کا غم اور درد آج بھی ہر ہندوستانی کے دل میں موجود ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا،“اس دن ہم ان معصوم لوگوں کو یاد کررہے ہیں جنہوں نےگزشتہ سال ہونے والے ہولناک پہلگام دہشت گردانہ حملے میں اپنی جانیں گنوائیں۔ اپنے لوگوں کو کھونے کا غم اور درد آج بھی ہر ہندوستانی کے دل میں موجود ہے۔ دہشت گردی انسانیت کی سب سے بڑی دشمن ہے، جس کے خلاف ہمیں متحد ہو کر لڑنا اور اسے شکست دینا ہوگا۔ ہندوستان دہشت گردی اور اس کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف اپنی عدم برداشت کی پالیسی پر قائم رہے گا۔”

*****

 (ش ح ۔  ک ح۔ع ن)

U. No. 6149


(ریلیز آئی ڈی: 2254370) وزیٹر کاؤنٹر : 10