امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سناتن ثقافت کے روح رواں جگدگرو آدی شنکراچاریہ جی کے یومِ پیدائش کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کی

اس دور میں جب بھارت متعددطرح کے جمود کا شکار تھا اور ہمارے مذہب و ثقافت پر مسلسل حملے ہو رہے تھے، انہوں نے ادویت ویدانت کی راہ ہموار کی تاکہ معاشرہ حقیقت کے ادراک کی بصیرت حاصل کر سکے

سناتن دھرم کے پرچم کو ایک بار پھر پورے ملک میں بلند کرنے، ثقافت کے تحفظ اور قوم کو اتحاد کے دھاگے میں پرونے کے مقصد سے انہوں نے پورے بھارت کا سفر کیا اور چاروں سمتوں میں چار مٹھ قائم کیے

اپنی مختصر عمر کے باوجود، ویدوں اور شاستروں کے عمیق علم کو پوری طرح جذب  کرلینے کے بعد انہوں نے اُپنشدوں کی ایسی سادہ اور واضح شرحیں تحریر کیں جنہوں نے معاشرے کو دوبارہ ویدک حکمت کے راستے پر گامزن کر دیا

آدی شنکرآچاریہ جی کے علم اور بصیرت ہی کے ذریعے ہماری ثقافت نے ایک بار پھر فروغ پایا اور نئی زندگی حاصل کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 APR 2026 4:56PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے سناتن ثقافت کے روح رواں جگدگرو آدی شنکرآچاریہ جی کے یومِ پیدائش کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس‘پر ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا:“ سناتن ثقافت کے روح رواں جگدگرو آدی شنکرآچاریہ جی کے یومِ پیدائش کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو دلی مبارکباد۔ اس دور میں جب بھارت متعددطرح کے جمود کا شکار تھا اور ہمارے مذہب و ثقافت پر مسلسل حملے ہو رہے تھے، انہوں نے ادویت ویدانت کی راہ ہموار کی تاکہ معاشرہ حقیقت کے ادراک کی بصیرت حاصل کر سکے۔ سناتن دھرم کے پرچم کو پورے ملک میں دوبارہ بلند کرنے، ثقافت کے تحفظ اور قوم کو اتحاد کے دھاگے میں پرونے کے لیے انہوں نے پورے بھارت کا سفر کیا اور چاروں سمتوں میں چار مٹھ قائم کیے۔ اپنی مختصر عمر کے باوجود، ویدوں اور شاستروں کے عمیق علم کو جذب کرنے کے بعد انہوں نے اُپنشدوں کی نہایت سادہ اور واضح شرحیں تحریر کیں، جنہوں نے معاشرے کو دوبارہ ویدک حکمت کے راستے پر گامزن کیا۔ آدی شنکرآچاریہ جی کے علم اور بصیرت کے ذریعے ہماری ثقافت نے ایک بار پھر فروغ پایا اور نئی زندگی حاصل کی۔ میں آدی شنکر جی کو نمن کرتا ہوں۔”

******

 

( ش ح ۔ م م ۔ م ا )

Urdu.No-6126

 


(ریلیز آئی ڈی: 2254183) وزیٹر کاؤنٹر : 15