وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ممتاز مصنف، مفکر اور عوامی دانشور جناب بلبیر پُنج کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 APR 2026 12:08AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ممتاز مصنف، مفکر اور دانشور جناب بلبیر پُنج کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ بلبیر پنج جی ایک کثیر التصانیف مصنف، مفکر اور عوامی دانشور تھے جنہوں نے صحافت کی دنیا میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی تحریریں بڑے پیمانے پر پڑھی جاتی تھیں اور ان میں قومی احیاء کے لیے ان کا گہرا جذبہ جھلکتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ جناب پُنج کی پارلیمانی تقاریر حقائق اور علمی نظریات سے بھرپور ہوتی تھیں۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا:
"جناب بلبیر پُنج جی ایک ممتاز مصنف، مفکر اور عوامی دانشور تھے۔ انہوں نے میڈیا کی دنیا میں بھرپور تعاون پیش کیا۔ ان کی تحریریں عوامی حلقوں میں مقبول تھیں، جو قومی تعمیرِ نو کے تئیں ان کے مضبوط جذبے کی عکاسی کرتی تھیں۔ ان کی پارلیمانی مداخلتیں حقائق اور نظریات سے مالا مال ہوتی تھیں۔
بلبیر پُنج جی نے بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک کام کیا، خاص طور پر طلبہ، پیشہ ور افراد، اسکالرز اور دانشوروں کے درمیان۔ وہ گجرات سمیت مختلف ریاستوں کے انچارج بھی رہے۔ ان کے ساتھ اس دور کی ملاقاتیں اور گفتگو آج بھی یاد ہیں۔ ان کے انتقال سے دلی دکھ ہوا۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوم شانتی۔"
****
ش ح ۔ م د ۔ م ص
U : 6031
(ریلیز آئی ڈی: 2253492)
وزیٹر کاؤنٹر : 18
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
हिन्दी
,
Marathi
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam