کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے مرکزی سرکارکے ملازمین کے لیے مہنگائی بھتہ اور پنشنرز کے لیے مہنگائی ریلیف (ڈی آر) کی اضافی قسط کی منظوری دے دی، جو یکم جنوری2026 سے نافذ العمل ہوگی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 APR 2026 3:13PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مرکزی سرکارکے ملازمین کے لیے مہنگائی بھتہ (ڈی اے)اور پنشنرز کے لیے مہنگائی ریلیف (ڈی آر)کی اضافی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔ یہ اضافہ موجودہ شرح 58 فیصد پر مزید 2 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے، تاکہ مہنگائی کے اثرات کا ازالہ کیا جا سکے۔

ڈی اے اور ڈی آرمیں اس اضافے کے باعث سرکاری خزانے پر مجموعی طور پر سالانہ 6791.24 کروڑ روپے کا  مالی بوجھ پڑے گا۔ اس فیصلے سے تقریباً 50.46 لاکھ مرکزی سرکار کے ملازمین اور 68.27 لاکھ پنشنرز مستفید ہوں گے۔

یہ اضافہ ساتویں مرکزی پے کمیشن کی سفارشات پر مبنی منظور شدہ فارمولے کے مطابق کیا گیا ہے۔

******

ش ح-ا ع خ   ۔ر  ا

U-No- 6009

 


(ریلیز آئی ڈی: 2253278) وزیٹر کاؤنٹر : 30