وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کال موصول ہوئی ، با ت چیت کے دوران  باہمی تعاون کا جائزہ لیا گیا اور مغربی ایشیا اور آبنائے ہرمز پر تبادلہ خیال کیاگیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 APR 2026 9:30PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو امریکی صدر ڈوناsلڈ ٹرمپ کا فون آیا ۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون میں حاصل ہونے والی خاطر خواہ پیش رفت کا جائزہ لیا اور تمام شعبوں میں جامع عالمی اہمیت کی حامل شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کےتئیں عزم کا اظہار کیا ۔

دونوں لیڈروں نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ۔

جناب مودی نے ایکس پرایک پوسٹ میں لکھا ؛

‘‘مجھےمیرے دوست صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا فون آیا ۔فون پر بات چیت کے دوران  ہم نے مختلف شعبوں میں اپنے دو طرفہ تعاون میں حاصل ہونے والی خاطر خواہ پیش رفت کا جائزہ لیا ۔  ہم تمام شعبوں میں اپنی جامع عالمی اہمیت کی حامل شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے تئیں پرعزم ہیں ۔  ہم نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور آبنائے ہرمز کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ۔

@POTUS

@realDonaldTrump "

*****

 (ش ح ۔ش م ۔ف ر)

U. No. 5836


(ریلیز آئی ڈی: 2252097) وزیٹر کاؤنٹر : 8