وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے چھتیس گڑھ کے سکتی ضلع میں پاور پلانٹ کے المناک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا
وزیر اعظم کا معاوضے کا اعلان
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 APR 2026 8:15PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کے سکتی ضلع میں پلاور پلانٹ میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے ان لوگوں سے تعزیت کا اظہار کیا، جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد کر رہی ہے۔
جناب نریندر مودی نے اعلان کیا کہ وزیراعظم قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ہر متوفی کے قریبی لواحقین کو 2 لاکھ روپے فی کس کی امدادی رقم دی جائے گی،جبکہ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعظم کے دفتر نے ‘ایکس’ (ٹوئٹر) پر پوسٹ کیا:
’’چھتیس گڑھ کے سکتی ضلع میں پلاورپلانٹ میں پیش آنے والا حادثہ افسوسناک ہے۔ میں ان لوگوں سے تعزیت کرتا ہوں ،جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ زخمی کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ مقامی انتظامیہ متاثرہ افراد کی مدد کر رہی ہے۔‘‘
پی ایم این آر ایف سے ہر متوفی کے قریبی لواحقین کو 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50,000 روپے دیے جائیں گے: وزیراعظم @نریندر مودی
****
ش ح۔ م ع۔ خ م
U. No. 5835
(ریلیز آئی ڈی: 2252095)
وزیٹر کاؤنٹر : 5