وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

دستاویزی، مختصر افسانہ اور اینیمیشن فلموں کے لیے انیسواں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف)، این ایف ڈی سی کمپلیکس، ممبئی میں 15 سے 21 جون 2026 تک منعقد ہوگا


انیسویں ایم آئی ایف ایف کے لیے فلموں کی گذارشات کھلی ہیں، مقابلے کے اندراجات کی آخری تاریخ 12 اپریل 2026 ہے

ویوز ڈاک بازار کا دوسرا ایڈیشن بھی ایم آئی ایف ایف کے ساتھ 16 سے 18 جون 2026 تک منعقد ہوگا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 APR 2026 12:41PM by PIB Delhi

ممبئی، 10 اپریل، 2026

دستاویزی، مختصر افسانوی اور اینیمیشن فلموں کے لیے انیسواں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف)، 15 جون سے 21 جون 2026 تک ممبئی کے این ایف ڈی سی کمپلیکس میں منعقد کیا جائے گا۔

یہ فیسٹیول دستاویزی فلم سازوں، فلمی پیشہ ور افراد، فلمی شائقین، لکھاریوں، ماہرینِ تعلیم، ناقدین، صحافیوں، طلبہ اور شوقین افراد کو، جو بھارت اور دنیا بھر سے تعلق رکھتے ہیں، اس متحرک سنیما پلیٹ فارم میں شرکت اور باہمی تبادلۂ خیال کی دعوت دیتا ہے۔

فی الحال مقابلہ جاتی زمرے میں نمائش کے لیے فلموں کی آن لائن جمع آوری جاری ہے۔ جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 اپریل 2026 ہے۔ پروڈیوسر، ڈسٹری بیوٹر، حقوق کے حامل افراد یا ان کے مجاز نمائندگان اپنی فلمیں صرف فلم فری سے پلیٹ فارم (https://filmfreeway.com/MumbaiInternationalFilmFestival-MIFF ) کے ذریعے، ضوابط کو اچھی طرح پڑھنے کے بعد، جمع کرا سکتے ہیں۔ کوئی بھی درخواست آف لائن قبول نہیں کی جائے گی۔

ایم آئی ایف ایف، جس کا انعقاد نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، وزارت اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام کیا جاتا ہے، نان فیچر فلموں کے شعبے میں سب سے پرکشش انعامی پیکج میں سے ایک پیش کرتا ہے، جس میں مجموعی نقد انعامات کی مالیت 55 لاکھ روپے ہے۔ بہترین دستاویزی فلم کے لیے باوقار گولڈن کونچ ایوارڈ کے ساتھ 10 لاکھ روپے کا نقد انعام دیا جاتا ہے۔ یہ فیسٹیول نیٹ ورکنگ اور مشترکہ پروڈکشن کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک قیمتی پلیٹ فارم بھی مہیا کرتا ہے۔

ایم آئی ایف ایف 2026 کی ایک نمایاں جھلک ویوز ڈاک بازار کا دوسرا ایڈیشن ہوگا، جو 16 جون سے 18 جون 2026 تک منعقد کیا جائے گا۔ ڈاک بازار میں متعدد شعبہ جات شامل ہوں گے، جن میں کو-پروڈکشن مارکیٹ، ویوئنگ روم، اور ورک اِن پروگریس لیب شامل ہیں۔ اس کا مقصد نان فیچر فلموں کے عالمی خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان روابط کو فروغ دینا ہے، جبکہ دستاویزی فلم سازی، پروڈکشن اور تقسیم کے شعبوں میں تعاون اور جدت کو بھی تقویت دینا ہے۔ ویوز ڈاک بازار میں شرکت سے متعلق مزید تفصیلات جلد ہی ایم آئی ایف ایف کی باضابطہ ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گی۔ دلچسپی رکھنے والے افراد https://miff.in/en/waves-doc-bazaar/about-waves-doc-bazaar پر نظر رکھ سکتے ہیں۔

1990 میں قائم ہونے والا ایم آئی ایف ایف جنوبی ایشیا کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا نان فیچر فلم فیسٹیول ہے اور یہ ہر دو سال بعد منعقد کیا جاتا ہے۔ برسوں کے دوران اس فیسٹیول نے دستاویزی، مختصر افسانوی اور اینیمیشن فلم سازی میں عمدگی کو پیش کرنے کے حوالے سے نمایاں شہرت حاصل کی ہے اور اس نے دنیا بھر کے فلم سازوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔

ایم آئی ایف ایف کے 18ویں ایڈیشن کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی، جس میں 30 سے زائد ممالک کی 350 سے زیادہ فلمیں پیش کی گئیں۔ فیسٹیول میں بین الاقوامی اور قومی مقابلہ جاتی زمرے، ایوارڈ یافتہ فلموں کی نمائش، بحال شدہ کلاسیکی فلمیں اور خصوصی طور پر ترتیب دیے گئے موضوعاتی حصے شامل تھے۔

مزید معلومات اور تازہ ترین اپڈیٹ کے لیے رابطہ کریں: miff.india@nfdcindia.com یا www.miff.in ملاحظہ کریں۔

**

ش ح۔ ف ش ع

U: 5715


(ریلیز آئی ڈی: 2251053) وزیٹر کاؤنٹر : 8