وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے جنرل فان وان جیانگ کو ویتنام کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ دفاع کے طور پر تقرری کیلئے مبارکباد دی

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان ویتنام کے ساتھ اپنے دیرینہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 APR 2026 9:42AM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے جنرل فان وان جیانگ کو سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع کے طور پر ان کی تقرری کیلئے مبارکباد دی ہے ۔ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان ویتنام کے ساتھ اپنے دیرینہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سلامتی ، فوجی روابط اور صنعتی تعاون کے مختلف شعبوں میں اشتراک کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان اورویتنام شراکت داری آنے والے برسوں  میں مزید مضبوط اور مستحکم ہوتی جائے گی۔

         

*****

 

ش ح۔ ک ا۔ ع د

U.NO.5596


(ریلیز آئی ڈی: 2250346) وزیٹر کاؤنٹر : 17