بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ای سی آئی نے بین الاقوامی انتخابی وزیٹر پروگرام-2026 کا آغاز کیا


کمیشن انتخابات کو جمہوریت کے جشن کے طور پر مناتا ہے: چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 APR 2026 7:54PM by PIB Delhi
  • بھارت کے انتخابی کمیشن نے آج نئی دہلی میں آسام، کیرالہ اور پڈوچیری کی اسمبلیوں کے آنے والے عام انتخابات کے لیے انٹرنیشنل الیکشن وزٹر پروگرام(آئی ای وی پی) 2026کا آغاز کیا۔
  • چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے الیکشن کمشنرز ڈاکٹر ایس۔ایس۔ سندھو اور ڈاکٹر ویویک جوشی کے ساتھ مل کر آج بھارت کے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم) میں پروگرام کا افتتاح کیا۔
  • چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ انتخابی کمیشن بھارت میں انتخابات کو جمہوریت کے جشن کے طور پر مناتا ہے اور اسے یقینی بنانے کے لیے مشن موڈ میں کام کرتا ہے۔ انہوں نے شرکاء سے کہا کہ وہ ریاستوں کا دورہ کریں، سیکھیں، دیکھیں اور بھارت کی متنوع ثقافت کا تجربہ کریں۔
  • پروگرام کے پہلے مرحلے میں، نمائندگان 9-8 اپریل 2026 کو آسام، کیرالہ اور پڈوچیری کا دورہ کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں، نمائندگان 20 اپریل 2026 سے مغربی بنگال اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔
  • پروگرام کے پہلے مرحلے میں دلّی میں قائم پانچ غیر ملکی سفارت خانوں کے نمائندگان سمیت 23 ممالک کے 43 نمائندگان حصہ لیں گے۔
  • نمائندگان کو آج آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) دکھایا گیا اور انہوں نے ووٹنگ کے عمل کا براہ راست تجربہ حاصل کرنے کے لیے ای وی ایم استعمال کرتےہوئے پول میں حصہ لیا۔
  • نمائندگان نے بھارت میں انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کا دخل اور انتظامی حفاظتی اقدامات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے ماہرین کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیا اور اپنے سوالات و شبہات کو واضح کیا۔
  • نمائندگان 8 اپریل 2026 کو آسام، کیرالہ اور پڈوچیری کے دورے پر جائیں گے۔ وہ ڈسٹری بیوشن سینٹرز، ڈسٹرکٹ کنٹرول رومز اور میڈیا مانیٹرنگ سینٹرز سمیت دیگر سہولیات کا بھی معائنہ کریں گے۔ وہ 9 اپریل 2026 کی صبح حقیقی ووٹنگ کا بھی مشاہدہ کریں گے۔
  • آئی ای وی پی، انتخابی کمیشن کا ایک اہم پروگرام ہے، جس کا مقصد دیگر ممالک کے الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بی) اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بین الاقوامی تعاون اور تعلقات قائم کرنا ہے۔
  • آئی ای وی پی بھارت کے انتخابی ڈھانچے، ادارہ جاتی نظام اور عملی ساخت کا جامع جائزہ فراہم کرتا ہے، اور غیر ملکی ای ایم بی نمائندگان کو انتخابی مینجمنٹ میں بہترین طریقوں اور جدتوں سے روشناس کراتا ہے۔
  • آئی ای وی پی بین الاقوامی برادری کے سامنے بھارت کے انتخابی نظام کی خصوصیات کو اجاگر کرتا ہے اور دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک میں انتخابات کے انعقاد کے لیے اپنائی گئی بہترین عملی تجاویز کو شیئر کرتا ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ا ش ق

U.NO.5535


(ریلیز آئی ڈی: 2249952) وزیٹر کاؤنٹر : 7