وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم  نریندر مودی نے پردھان منتری مدرا یوجنا  کی 11ویں سالگرہ پر اس کی کامیابی کی ستائش کی

وزیر اعظم نے ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا جس میں ایک دانا فرد کی خوبیوں کو اجاگر کیا گیا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 APR 2026 9:25AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات کا ذکر کیا کہ پردھان منتری مدرا یوجنا، جس کا آغاز ٹھیک11 سال قبل کیا گیا تھا، نوجوانوں کے خود روزگار کے لیے نہایت مفید ثابت ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس اسکیم کی کامیابی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ جب کسی فرد کو درست مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ نہ صرف خود کفیل بن سکتا ہے بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اپنا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسی تناظر میں، جناب مودی نے ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا جس میں ایک دانا فرد کی خصوصیات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایکس  پر لکھا:

’’آج سے ٹھیک11 سال پہلے شروع کی گئی پردھان منتری مدرا یوجنا نوجوانوں کے خود روزگار میں بہت مددگار ثابت ہوئی ہے۔ اس اسکیم کی کامیابی یہ بتاتی ہے کہ صحیح مواقع ملنے پر ایک فرد نہ صرف خود کفیل بن سکتا ہے بلکہ ملک کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

 

आत्मज्ञानं समारम्भस्तितिक्षा धर्मनित्यता।

यमर्था नापकर्षन्ति स वै पण्डित उच्यते॥

 

#11YearsOfMUDRA"

 

جو شخص اپنی صلاحیتوں سے مکمل طور پر آگاہ ہو، جو خود انحصار ہو اور نیک اعمال انجام دینے کے لیے پُرعزم ہو، جو نامساعد حالات کو صبر کے ساتھ برداشت کرے اور ہمیشہ راست اور درست طرزِ عمل پر قائم رہے اور جسے لالچ اس کے راستے سے نہ ہٹا سکے،وہی درحقیقت دانا کہلاتا ہے۔

 

 

 

*****  

ش ح۔ع ح۔ش ت

UN-NO-5526


(ریلیز آئی ڈی: 2249923) وزیٹر کاؤنٹر : 18