ریلوے کی وزارت
انڈین ریلوے نے متعدد زونز میں کَوَچکی تنصیب اور سگنلنگ کی جدیدکاری کے لیے 1,364.45 کروڑ روپے کی منظوری دی
232 جنوبی ریلوے کے انجنوں پر کَوَچ ورژن 4.0 کی تنصیب کے لیے 208.81 کروڑ روپے مختص، تاکہ ٹرینوں کے تصادم سے بچاؤ کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے
شمالی ریلوے میں 3,200 سے زائد روٹ کلومیٹر پر آپٹیکل فائبر کمیونیکیشن بیک بون کی اپ گریڈیشن کے لیے 400.86 کروڑ روپے کی لاگت، تاکہ قابل عتماد سگنلنگ کو یقینی بنایا جا سکے
نارتھ سینٹرل ریلوے میں2x48 فائبر او ایف سی نیٹ ورک کو 2,196 روٹ کلومیٹر پر بچھانے کے لیے 176.76 کروڑ روپے کی منظوری، تاکہ کَوَچ کے نفاذ میں مدد مل سکے
ساؤتھ سینٹرل ریلوے میں مصروف روٹس پر 49 اسٹیشنز پر الیکٹرانک انٹرلاکنگ کے لیے 578.02 کروڑ روپے مختص، تاکہ دستی مداخلت کم ہو اور آپریشنل تحفظ میں بہتری لائی جا سکے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 APR 2026 5:47PM by PIB Delhi
انڈین ریلوے نے اپنے نیٹ ورک میں حفاظت، سگنلنگ اور کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے 1,364.45 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کو منظوری دی ہے۔ منظور شدہ کاموں میں لوکوموٹیوز پر کَوَچ کی فراہمی، آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک کی توسیع، اور مختلف ریلوے زونز میں پینل انٹرلاکنگ کی جگہ الیکٹرانک انٹرلاکنگ سسٹمز کی تنصیب شامل ہے۔
جنوبی ریلوے میں 232 لوکوموٹیوز پر کَوَچ آلات کی تنصیب
انڈین ریلوے نے جنوبی ریلوے کے 232 لوکوموٹیوز پر آن بورڈ کَوَچ آلات کی تنصیب کے لیے 208.81 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ یہ تجویز ’’انڈین ریلوے کے باقی روٹس پر لانگ ٹرم ایوولوشن (ایل ٹی ای) کمیونیکیشن بیک بون کے ساتھ کَوَچ کی فراہمی (امبریلا ورک25-2024)‘‘کے تحت شامل ہے، جو ورکس پروگرام (پنک بک) 25-2024 میں 27,693 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت کے ساتھ پی ایچ-33 کے تحت منظور کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت جنوبی ریلوے کے لیے 2,950 کروڑ روپے کی ذیلی رقم مختص کی گئی ہے۔ موجودہ کام اسی ذیلی پروگرام کے تحت تجویز کیا گیا ہے، اور اس میں لوکوموٹیوز پر کَوَچ ورژن 4.0 آلات کی تنصیب شامل ہے۔
شمالی ریلوے میں2x48او ایف سی نیٹ ورک کے ذریعے کمیونیکیشن بیک بون کو مضبوط بنانا
انڈین ریلوے نے شمالی ریلوے میں کمیونیکیشن بیک بون انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے 400.86 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے تین کاموں کی منظوری دی ہے۔ یہ کام ’’انڈین ریلوے میں کمیونیکیشن بیک بون کی مضبوطی، مرمت اور تبدیلی (امبریلا ورک 25-2024)‘‘کے تحت شامل ہیں، جس کی کل لاگت کی منظوری 4,871 کروڑ روپے (پی ایچ-33) ہے۔
اس منصوبے کے تحت شمالی ریلوے کے لیے 871 کروڑ روپے کی ذیلی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس کے تحت درج ذیل تین کام منظور کیے گئے ہیں:
امبالہ ڈویژن میں 926.05 روٹ کلومیٹر پر2x48 فائبر کیبل کی فراہمی 115.74 کروڑ روپے کی لاگت سے دہلی ڈویژن میں 1,204 روٹ کلومیٹر پر 2x48فائبر کیبل کے ساتھ اسٹیشنز پر آپٹیکل فائبر کمیونیکیشن (اوایف سی) رومز کی فراہمی 165.49 کروڑ روپے کی لاگت سے
لکھنؤ ڈویژن میں 1,074 روٹ کلومیٹر پر 2×48 فائبر کیبل کی فراہمی 119.63 کروڑ روپے کی لاگت سےیہ کام مختلف ڈویژنز میں کمیونیکیشن نظام کی صلاحیت اور اعتماد کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، جو جدید سگنلنگ اور کَوَچ کے نفاذ کے لیے نہایت اہم ہیں۔
نارتھ سینٹرل ریلوے میں کَوَچ کے لیے اوایف سی کی فراہمی 2,196 روٹ کلومیٹرز تک
انڈین ریلوے نے نارتھ سینٹرل ریلوے میں کَوَچ کے لیے فائبر 2x48 او ایف سی کیبلز کی فراہمی کے لیے 176.7699 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔ یہ کام انڈین ریلوے میں کمیونیکیشن بیک بون کو مضبوط کرنے، مرمت اور تبدیلی کے امبریلا منصوبے کے تحت بھی شامل ہے۔
نارتھ سینٹرل ریلوے کے لیے اس ذیلی پروگرام کے تحت 200 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ موجودہ کام اسی مختص رقم کے تحت تجویز کیا گیا ہے اور یہ 2,196 روٹ کلومیٹرز پر محیط ہوگا، جس میں پر یا گرا ج ڈویژن کے 1,016 کلومیٹر، جھانسی ڈویژن کے 709 کلومیٹر اور آگرہ ڈویژن کے 471 کلومیٹر شامل ہیں۔
یہ منصوبہ کَوَچ کے نفاذ کی حمایت کرے گا اور ہائی ڈینسٹی روٹس پر کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کو مضبوط بنائے گا۔
ساؤتھ سینٹرل ریلوے میں الیکٹرانک انٹرلاکنگ کے کام کی منظوری
انڈین ریلوے نے ساؤتھ سینٹرل ریلوے میں پینل انٹرلاکنگ کو الیکٹرانک انٹرلاکنگ سسٹمز سے تبدیل کرنے کے لیے 578.02 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے دو کاموں کی منظوری دی ہے۔ یہ کام ایچ ڈی این/ایچ یو این روٹس پر باقی اسٹیشنز پر الیکٹرانک انٹرلاکنگ کی فراہمی کے امبریلا منصوبے (امبریلا ورک25-2024 ) کے تحت شامل ہیں، جس کی کل منظوری 15,164 کروڑ روپے (پی ایچ-33) ہے۔
ساؤتھ سینٹرل ریلوے کے لیے اس ذیلی پروگرام کے تحت 1,857 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت دو کام منظور کیے گئے ہیں، گنٹاکل ڈویژن میں 35 اسٹیشنز پر پینل انٹرلاکنگ کو الیکٹرانک انٹرلاکنگ سے تبدیل کرنا، لاگت 426.82 کروڑ روپے اور ناندیڑ ڈویژن میں 14 اسٹیشنز پر اسی طرح کی تبدیلی، لاگت 151.20 کروڑ روپے۔
ان کاموں کا مقصد سگنلنگ کی صلاحیت پر اعتماد کو بڑھانا، دستی مداخلت کو کم کرنا اور ہائی ڈینسٹی روٹس پر حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔
تمام منظور شدہ منصوبے انڈین ریلوے کو جدید بنانے کی وسیع کوشش کا حصہ ہیں، جس میں حفاظت، بھروسے اور صلاحیت میں اضافہ مرکزی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ کام کَوَچ کے نفاذ کی حمایت کریں گے، کمیونیکیشن بیک بون کو مضبوط بنائیں گے اور اہم روٹس پر سگنلنگ سسٹمز کو اپ گریڈ کریں گے۔ ان اقدامات سے آپریشنل کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی اور نیٹ ورک پر ٹرینوں کے محفوظ آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
**********
ش ح۔ش ت۔ ج ا
(U: 5462)
(ریلیز آئی ڈی: 2249451)
وزیٹر کاؤنٹر : 20