اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

یونیورسل پارسی رجسٹریشن مہم کو ممبئی میں پرجوش ردِعمل ملا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 APR 2026 1:39PM by PIB Delhi

یونیورسل پارسی رجسٹریشن مہم  کے خصوصی سہولت کیمپ، جسے وزارتِ اقلیتی امور نے ممبئی میں بامبےپارسی پنچایت کے تعاون سے منعقد کیا،اسے آج زبردست ردِعمل حاصل ہوا۔ اس کیمپ کے دوران جیو پارسی پورٹل پر تقریباً 300 نئی رجسٹریشنز مکمل کی گئیں، جو برادری کے اندررابطے  کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

جیو پارسی حکومتِ ہند کی ایک نمایاں مرکزی شعبہ جاتی اسکیم ہے جس کا مقصد پارسی برادری کی کم ہوتی ہوئی آبادی کی روک تھام کرنا ہے۔

 

یہ اسکیم 14-2013 میں شروع کی گئی تھی، اور اس کا مقصدمنظم اقدامات اور سائنسی معاونت کے ذریعے پارسی آبادی کو مستحکم کرنا اور اس میں اضافہ کرنا ہے۔

اس اسکیم کے تحت  مندرجہ ذیل سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں:

  • اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کے علاج اور حمل سے متعلق دیکھ بھال کے لیے طبی معاونت
  • برادری کی صحت کے لیے معاونت، جس میں بچوں کی دیکھ بھال اور زیرِ کفالت بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیے مالی امداد شامل ہے
  • آگاہی اور ترغیب سے متعلق اقدامات، جیسے مشاورت، بیداری مہمات، اور رابطے سے متعلق  پروگرامز

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزارتِ اقلیتی امور کے جوائنٹ سکریٹری،جناب شیاما پرساد رائے نے برادری کو حکومت کی ان کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل وابستگی کا یقین دلایا۔ انہوں نے اہل مستفیدین کو آگے آکر اس اسکیم سے فائدہ  حاصل  کرنے کی ترغیب دی اور رجسٹرڈ اراکین سے اپیل کی کہ وہ اس کے نفاذ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی رائے اور تجاویز پیش کریں۔

کیمپ کا کامیاب انعقاد اس اسکیم کے بارے میں بڑھتی ہوئی آگاہی اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، اور پارسی برادری کے بھرپور

ثقافتی اور آبادیاتی ورثے کے تحفظ کے لیے حکومت کے عزم کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

***

ش ح-ا ع خ   ۔ر  ا

U-No- 5384

 


(ریلیز آئی ڈی: 2248956) وزیٹر کاؤنٹر : 18