وزارت اطلاعات ونشریات
حکومت نے چار ہفتوں کے لیے ٹی وی نیوز کے ٹی آر پیز روکنے کی ہدایت دی؛ اس اقدام کا مقصد بحران کی صورتحال کے دوران قیاس آرائی اور سنسنی خیز رپورٹنگ کی روک تھام ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 APR 2026 4:10PM by PIB Delhi
آپریشن سندور کے دوران کچھ ٹی وی نیوز چینلوں پر غیر ضروری سنسنی خیز اور قیاس آرائی پر مبنی مواد نشر کرنے کے مشاہدے کیے گئے۔ ایسے رویے کو تنازعہ یا بحران کی صورتحال کے دوران ٹی وی چینلز کی جانب سے دیکھا جاتا رہا ہے۔ اس سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہونے کا امکان بھی ہوتا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جن کے دوست اور خاندان متاثرہ علاقوں میں موجود ہوں۔
چنانچہ، احتیاطی اقدام کے طور پر، حکومت نے چار ہفتوں کی مدت کے لیے ٹی وی نیوز چینلز کے ٹیلیویژن درجہ بندی پوائنٹس (ٹی آر پیز) کی رپورٹنگ روکنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ہدایات تمام متعلقہ فریقوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تسلیم کی گئی ہیں اور اب تک اس کے خلاف کوئی اعتراض موصول نہیں ہوا ہے۔
یہ معلومات وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ایل مروگن نے لوک سبھا میں جناب ایٹالا راجندر کے ذریعہ پوچھے گئے سوالوں کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*************
(ش ح ۔م ع ۔اک م (
U. NO. 5319
(ریلیز آئی ڈی: 2248502)
وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam