وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

حکومت  نےمغربی ایشیا میں جاری تنازعات کے پیش نظر راحت پہنچانے کے مقصد سے ضروری پیٹرو کیمیکل مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی کی مکمل چھوٹ دے دی ہے


اس استثنیٰ سے پیٹرو کیمیکل فیڈ اسٹاک اور انٹرمیڈیٹس جیسے پلاسٹک، پیکیجنگ، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، کیمیکل، آٹوموٹییو پرزے، دیگر مینوفیکچرنگ سیگمنٹس پر انحصار کرنے والے شعبوں کو فائدہ پہنچے گا اور  اس سے  مصنوعات کے صارفین کو ریلیف ملے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 APR 2026 9:03AM by PIB Delhi

مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ اور اس کے نتیجے میں عالمی سپلائی چین میں آنے والی رکاوٹوں کی روشنی میں حکومت ہند نے 30 جون 2026 تک  کچھ اہم  اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات پر کسٹمز ڈیوٹی کی مکمل چھوٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اقدام گھریلو صنعت کے لیے  کلیدی  پیٹرو کیمیکل کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے،  ڈاؤن اسٹریم  سیکٹر کے شعبوں پر لاگت کے دباؤ کو کم کرنے اور ملک میں سپلائی کے استحکام کو محفوظ بنانے کے لیے ایک عارضی اور ہدفی ریلیف کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

اس استثنیٰ سے پیٹرو کیمیکل فیڈ اسٹاک اور انٹرمیڈیٹس پر منحصر شعبوں کی ایک وسیع رینج کو فائدہ پہنچے گا۔ جس میں پلاسٹک، پیکیجنگ، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، کیمیکل، آٹوموٹییو کے اجزاء اور دیگر مینوفیکچرنگ سیگمنٹس شامل ہیں۔ اس سے آخری قطار کے  مصنوعات کے صارفین کو بھی ریلیف ملے گا۔

مصنوعات کی تفصیلی فہرست ضمیمہ میں  دی  گئی ہے۔

ضمیمہ

نمبر شمار

سی ٹی ایچ

سامان کی تفصیل

1 .

2814 10 00

انہائڈرس امونیہ                                                 مونوتھانولامائن  اور ڈائتھانولا مائن

2 .

2902 30 00

ٹولیوئن

3 .

2902 50 00

اسٹائرین

4 .

2903 12 00

ڈیکلورومیتھین  (میتھیلین کلورائڈ)

5 .

2903 21 00

ونائل کلورائد مونومر

6 .

2905 11 00

میتھانول (میتھائل الکحل)

7 .

2905 12 20

آئسوپروپل الکحل

8 .

2905 31 00

مونوتھیلائن گلائیکول(ایم ای جی)

9 .

2907 11 10

فینول

10 .

2915 21 00

ایسیٹک ایسڈ

11 .

2915 32 00

ونائل ایسیٹیٹ مونومر

12 .

2917 36 00

پیوریفائیڈ ٹیرفتھلک ایسڈ (پی ٹی اے)

13 .

2921 21 00

ایتھالینڈیامائن

14 .

2922 11 10، 2922 11 90، 2922 12 00

ڈی ایتھانولامین اور مونو ایتھانولامین

15 .

2929 10 20

ٹولیون ڈی –آئسوسائیٹ

16 .

3102 30 00

امونیم نائٹریٹ

17 .

3817 00 11

لکیری الکائل بینزینز

18 .

3901

ایتھیلین کے پولیمر (بشمول ایتھیلین ونائل ایسیٹیٹ)

19 .

3902 10 00، 3902 30 00، 3902 90 00

پولی پروپیلین

20 .

3903 11 00، 3903 19 10، 3903 19 90

پولیسٹیرین

21 .

3903 20 00

اسٹائرین ایکری لونائٹریل(ایس اے این)

22 .

3903 30 00

ایکری لونائٹریل بٹاڈائن (اے بی ایس )

23 .

3904 10 10، 3904 10 20، 3904 10 90

پولی وینائل کلورائد(پی وی سی)

24 .

3904 61 00

پولیٹیٹرا فلوروتھیلین

25 .

3905 12، 3905 19

پولی وینائل ایسیٹیٹ

26 .

3905 30 00

پولی وینائل الکحل

27 .

3906 10 10، 3906 10 90

پولی میتھائل میتھکریلیٹ

28 .

3907 10 00

پولی اوکسی میتھائلن (پی او ایم-ایسیٹل)

29 .

3907 29

پولیولس

30 .

3907 29 90

پولیتھر ایتھر کیٹون (پی ای کے)

31 .

3907 30 10

اپکوسی ریسن

32 .

3907 40 00

پولی کاربونیٹ

33 .

3907 50 00

الکائیڈ رال

34 .

3907 61، 3907 69

پولی ایتھیلین ٹیرفتھلیٹ (پی ای ٹی) چپس

35 .

3907 91 20

غیر سیر شدہ پالسٹر ریسن

36 .

3907 91 50

پولی بیوٹلین ٹیریپتھلیٹ

37 .

2912 11 00، 3909 10 10، 3909 20 10، 3909 40 20

فارملڈہائڈ، یوریا فارملڈہائڈ، میلمین فارملڈہائڈ، فینول فارملڈہائڈ

38 .

3909 50 00

پولیوریتھن

39 .

3911 90 90

پولی فینیلین سلفائیڈ (پی پی ایس)

40 .

4002

پولی بوٹاڈین، اسٹائرین بوٹاڈین

 

CLICK HERE FOR NOTIFICATION No. 12/2026 – CUSTOMS

   *****

(ش ح-ظ الف- ع د)

UR-5269


(ریلیز آئی ڈی: 2248127) وزیٹر کاؤنٹر : 22