وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاویر جینتی کے موقع پر گاندھی نگر کے کوبا تیرتھ میں سمراٹ سمپرتی میوزیم کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 MAR 2026 4:48PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات کے گاندھی نگر کے کوبا تیرتھ میں سمراٹ سمپرتی سنگراہلے، جین ہیریٹیج میوزیم کی افتتاحی جھلکیاں شیئر کیں، جو بھگوان مہاویر جینتی کے مبارک موقع پر منعقد ہوئی۔ جناب مودی نے کہا’’کوبا تیرتھ روحانی سکون میں ڈوبی ایک ایسی جگہ ہے جہاں بہت سے جین منیوں اور سنتوں کی تپسیہ کا اظہار ہوتا ہے، اور جہاں تخلیق اور خدمت قدرتی طور پر پھلتی پھولتی ہے۔ ‘‘
ایکس پر ایک سلسلہ وار پوسٹس میں، جناب مودی نے کہا:
’’اقتدار کو خدمت اور سادھنا مان کر کام کرنے کی جو تحریک ہماری تاریخ سے ملتی ہے، وہی انمول ورثہ گاندھی نگر کے کوبا تیرتھ میں سمراٹ سمپرتی میوزیم میں پیش کیا گیا ہے۔ ‘‘
’’آج، جب پوری دنیا عدم استحکام اور بے چینی کی آگ میں لپٹی ہوئی ہے، سمراٹ سمپرتی میوزیم کا پیغام نہ صرف بھارت بلکہ پوری انسانیت کے لیے بہت اہم ہے۔‘‘
’’سینکڑوں سال پرانا نایاب علم جو بھوج پتروں پر کندہ ہے، کوبا کے تیرتھ میں محفوظ اور مرتب کیا گیا ہے۔ یہ کوشش نہ صرف ہمارے ماضی اور حال کو جوڑتی ہے بلکہ ہمارے مستقبل کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ ‘‘
’’دہلی میں نوکار مہامنتر دیوس پر منعقدہ تاریخی تقریب میں، میں نے نو عزائم کا ذکر کیا تھا۔ آج، آپ نے ان میں یہ دسواں عزم بھی شامل کیاہے...‘‘
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 5186
(ریلیز آئی ڈی: 2247415)
وزیٹر کاؤنٹر : 4