وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ اور وزیر اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 MAR 2026 9:17PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ اور وزیر اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت کی اور مغربی ایشیا میں جاری تنازعے کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ جناب مودی نے علاقائی توانائی بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو لے کر بھارت کی جانب سے مذمت کا اعادہ کیا، اور ساتھ ہی جہازرانی کی آزادی کو یقینی بنانے اور بحری جہازوں کے راستے کھلے اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب مودی نے کہا، ’’سعودی عرب میں بھارتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے مسلسل تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔‘‘
جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:
’’سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ اور وزیر اعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان سے بات چیت کی اور مغربی ایشیا میں جاری تنازعے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ میں نے علاقائی توانائی بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو لے کر بھارت کی جانب سے مذمت کا اعادہ کیا۔
ہم نے جہازرانی کی آزادی کو یقینی بنانے اور بحری جہازوں کے راستوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
سعودی عرب میں بھارتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے پیہم تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:5082
(ریلیز آئی ڈی: 2246629)
وزیٹر کاؤنٹر : 6