کابینہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے امیگریشن، ویزا، غیر ملکیوں کا اندراج اور ٹریکنگ (آئی وی ایف آر ٹی) اسکیم کے تسلسل کی منظوری دے دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAR 2026 4:12PM by PIB Delhi

مرکزی  کابینہ، جس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی نے کی، نے امیگریشن، ویزا، غیر ملکیوں کااندراج اور ٹریکنگ (آئی وی ایف آر ٹی ) اسکیم کو 31 مارچ 2026 کے بعد پانچ سال کے لیے 1 اپریل 2026 سے 31 مارچ 2031 تک جاری رکھنے کی منظوری دی ہے، جس کے لیے بجٹ 1800 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

آئی وی ایف آر ٹی  پلیٹ فارم کا مقصد امیگریشن، ویزا جاری کرنے اور بھارت میں غیر ملکیوں کے اندراج سے متعلق کارروائی کو مربوط اور بہتر بنانا ہے۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد امیگریشن اور ویزا خدمات کو جدید بنانے اور محفوظ و مربوط سروس ڈلیوری فریم ورک کے تحت فراہم کرنا ہے۔ یہ مسافروں کی جائز سہولت فراہم کرتے ہوئے قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کا ہدف ہے۔ یہ منصوبہ 13.05.2010 کو اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے 1011 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ منظور کیا تھا، جس کی مدت ستمبر 2014 تک تھی۔ 2015 میں بجٹ کو 638.90 کروڑ روپے میں تبدیل کیا گیا اور مدت 31 مارچ 2017 تک بڑھائی گئی، اور بعد میں بغیر اضافی مالی اثرات کے 31 مارچ 2021 تک مزید بڑھائی گئی۔ مجموعی 638.90 کروڑ روپے میں سے 613.28 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ 1 اپریل 2021 سے 31 مارچ 2026 تک مزید پانچ سال کے لیے منصوبے کی توسیع 19.01.2022 کو کابینہ نے منظور کی، جس کے لیے بجٹ 1365 کروڑ روپے مقرر کیا گیا۔

یہ اسکیم موجودہ آئی وی ایف آر ٹی  اسکیم کے دائرہ کار اور صلاحیت کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کی کوشش کرتی ہے، نہ صرف موجودہ ڈھانچے کو نئے سرے سے تشکیل دے کر بلکہ جدید تکنیکی حل متعارف کروا کر صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے، جبکہ سلامتی کے نظام سے سمجھوتہ کیے بغیر۔ آئی وی ایف آر ٹی  منصوبے کی جدید کاری عالمی سفر کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور ابھرتے ہوئے قومی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے۔ حالیہ امیگریشن اور غیر ملکی ایکٹ، 2025کے نفاذ اور اس کے رولز و آرڈرز کے بعد،امیگریشن کے کنٹرول اور غیر قانونی امیگریشن سمیت غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کے شعبے میں ابھرتی ہوئی ضروریات اور مستقبل کے چیلنجز کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے لیے آئی وی ایف آر ٹی  سسٹم کو مضبوط اور جدید بنانا لازم ہو گیا ہے۔منصوبے کے اگلے مرحلے کا فوکس تین بڑے شعبوں پر ہوگا:(اے) ابھرتی ہوئی تکنیکی جدتیں،(بی) بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی(سی) ٹیکنالوجی اور سروس کی بہتری۔

 

یہ اسکیم جدید ٹیکنالوجیز جیسے موبائل سروسز اور سیلف سروس کیوسک کے ذریعے امیگریشن  اور ویزا کے نظام کو جدید بنائے گی تاکہ مسافروں کی روانگی اور آمد آسان اور محفوظ ہو سکے۔ اس کے علاوہ، امیگریشن پوسٹس، ایف آر آر اوز اور ڈیٹا سینٹرز میں بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ اور بڑھایا جائے گا تاکہ پورے ملک میں مضبوط اور توسیعی نظام بنایا جا سکے۔ مزید برآں، ٹیکنالوجی اورخدمت کی فراہمی  کو بہتر بنانے کے لیے متحدہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز متعارف کروائے جائیں گے، بنیادی ایپلیکیشن آرکیٹیکچر کو دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا، اور نیٹ ورک اور ڈپلائمنٹ فریم ورک کو مضبوط بنایا جائے گا تاکہ کارکردگی اور صارف کے تجربے میں بہتری آئے، جس سے جائز مسافروں کی سہولت اور قومی سلامتی دونوں ممکن ہوں گی۔یہ اسکیم سروس کی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے جدید تکنیکی حل متعارف کرائے گا تاکہ مستقبل میں بھارت میں زیادہ غیر ملکی سیاحوں کو راغب کیا جا سکے۔ اس سے سیاحت، طبی اور کاروباری شعبے کو فروغ ملے گا۔ آئی وی ایف آر ٹی  کے وسیع مثبت اثرات بین الاقوامی آمد و رفت، کاروبار، تجارت اور سیاحت کو فروغ دیں گے، جو اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کریں گے۔

اس اسکیم میں ملک بھر میں 117 امیگریشن پوسٹس (جے پیز) 15 فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفیسرز (ایف آر آر اوز) اور 854 فارنرز رجسٹریشن آفیسرز (ایف آر اوز)/سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پیز)/ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پیز) کا احاطہ کیا گیا ہے ۔

آئی وی ایف آر ٹی  سسٹم نے امیگریشن  اور ویزا کی کارروائی میں خدمات کی فراہمی اور عملی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی ہے۔ اس سسٹم نے 100فیصد بغیر رابطہ اور بغیر چہرہ دکھانے والے ویزا عمل کو ممکن بنایا، جس میں آن لائن اپائنٹمنٹ شیڈولنگ اور ادائیگی کی سہولت شامل ہے، جس سے ویزا پروسیسنگ کے اوقات میں تیزی آئی، گزشتہ پانچ سال میں 91.24 فیصد ای-ویزہ درخواستیں 72 گھنٹوں کے اندر منظور ہو چکی ہیں۔ امیگریشن پوسٹس پر اوسط مسافر کی کلیئرنس کا وقت بھی 2.5-3 منٹ (بایومیٹرکس سمیت) تک کم ہو گیا ہے، جو پہلے 5-6 منٹ تھا۔

فاسٹ ٹریک امیگریشن - ٹرسٹڈ ٹریولر پروگرام(ایف ٹی آئی-ٹی ٹی پی) ، جو 13 بڑے ہوائی اڈوں پر خودکار ای-گیٹس کے ذریعے نافذ ہے، امیگریشن  کے وقت کو 2.5-3 منٹ سے کم کر کے 30 سیکنڈ تک کردیتا ہے۔ اس میں داخلہ فی الحال مفت ہے اور بھارتی شہریوں اور اوسی آئی کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔

آئی وی ایف آر ٹی  سسٹم کی بدولت کاروبار میں آسانی، سہولت اور سیکیورٹی کی ضمانت کی وجہ سے اقتصادی فوائد بڑے پیمانے پر حاصل ہوئے ہیں۔ سیاحت، کاروبار، تجارت و صنعت، اور سروس شعبے خصوصاً ہوابازی اور ہاسپٹیلٹی انڈسٹری نے اس سسٹم سے کافی فائدہ اٹھایا ہے۔

 

********

ش ح۔ ع ح۔ش ہ ب

U. No.4894


(ریلیز آئی ڈی: 2245123) وزیٹر کاؤنٹر : 14