امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی اموراورامدادباہمی کےمرکزی وزیرجناب امت شاہ نے آسام رائفلز کے بہادر جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی


وہ شمال مشرق کے دشوارگزار علاقوں میں ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتےہوئےاپنی بہادری اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتےہیں

آسام رائفلز کے جوان انسانی امداد کے ذریعے مختلف برادریوں کے درمیان اعتماد قائم کرتے ہیں

قوم کی خدمت میں اپنی جانیں قربان کرنے والے آسام رائفلز کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 MAR 2026 11:11AM by PIB Delhi

داخلی امور اور امداد باہمی کےمرکزی وزیرجناب امت شاہ نےآسام رائفلز کے بہادر جوانوں اور ان کے اہل خانہ کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی ہے ۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں داخلی امور اور امداد باہمی کےمرکزی وزیرجناب امت شاہ نےکہا‘‘ آسام رائفلز کے بہادر اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو یوم تاسیس کی مبارکباد ۔  وہ شمال مشرق کے دشوارگزار علاقوں میں ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں ، اپنی بہادری اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ انسانی امداد کے ساتھ کمیونٹیز کے درمیان اعتماد پیدا کرتے ہیں ۔ جناب شاہ نے کہا کہ قوم کی خدمت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے آسام رائفلز کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔’’

********

ش ح۔ ک ا۔ج  ا

U. No.4756


(ریلیز آئی ڈی: 2244338) وزیٹر کاؤنٹر : 12