وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے عالمی یومِ آب کے موقع پر پانی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 MAR 2026 9:05AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی یومِ آب کے موقع پر سب سے اپیل کی کہ وہ پانی کے ہر قطرے کے تحفظ اور اس قیمتی وسیلے کے ذمہ دارانہ استعمال کے اپنے عزم کی تجدید کریں۔

زندگی کو برقرار رکھنے اور زمین کے مستقبل کو تشکیل دینے میں پانی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے جناب مودی نے اُن افراد کی بھی ستائش کی جو پائیدار طریقوں کو اپناتے ہیں، بیداری کو فروغ دیتے ہیں اور تحفظ کی ثقافت کو پروان چڑھاتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر لکھا:

’’پانی ہمیں زندہ رکھتا ہے اور ہماری زمین کے مستقبل کو شکل دیتا ہے۔

عالمی یومِ آب کے موقع پر آئیے ہم ہر قطرہ پانی بچانے اور اسے ذمہ داری سے استعمال کرنے کے اپنے عزم کی تجدید کریں۔ آج کا دن اُن لوگوں کی قدر کرنے کا بھی ہے جو پائیدار طریقوں کو اپناتے ہیں، بیداری پھیلاتے ہیں اور تحفظ کی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4624


(ریلیز آئی ڈی: 2243534) وزیٹر کاؤنٹر : 10