وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے نوراتری کے دوران عقیدت کی بے پناہ قوت پر غور و فکر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 MAR 2026 9:12AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نوراتری کی روحانی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ماں دیوی کی بھکتی سے حاصل ہونے والی گہری توانائی اور قوت کو اجاگر کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ماں کی عقیدت میں بے پناہ قوت ہوتی ہے اور یہ بھی کہا کہ دیوی ماں کی عبادت سے عقیدت مندوں کے دل مثبت توانائی سے بھر جاتے ہیں۔ اس موقع پر جناب مودی نے دیوی کے حضور ایک بھجن بھی پیش کیا۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر لکھا:

’’ماں کی بھکتی میں عظیم طاقت ہے۔ دیوی ماں کی وندنا سے عقیدت مندوں کا دل مثبت توانائی سے بھر جاتا ہے۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4621


(ریلیز آئی ڈی: 2243531) وزیٹر کاؤنٹر : 16