بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

پانچ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور ضمنی انتخابات کے لیے 1,111 مرکزی مشاہدین تعینات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 MAR 2026 1:55PM by PIB Delhi

ہندوستان کے انتخابی کمیشن (ای سی آئی) نے آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلیوں کے جاری عام انتخابات اور 6 ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے عمل کے لیے 1,111 مشاہدین کو تعینات کیا ہے۔

  1. یاد رہے کہ اعلی انتخابی کمشنر جناب  گیانیش کمار نے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ انتخابات تشدد اور لالچ سے پاک طریقے سے کرائے جائیں گے  تاکہ ہر ووٹر بلا خوف و خطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکے۔ اس کے مطابق، مشاہدین اس مقصد کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کمیشن کی آنکھ اور کان کے طور پر کام کریں گے۔
  2. جاری عام اور ضمنی انتخابات کے عمل میں تعینات 1,111 مشاہدین کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

جاری عام/ضمنی انتخابات - 2026 کے عمل میں تعینات عام اور پولیس مشاہدین کی تعداد

ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا نام

اے سی کی تعداد

تعینات عام مشاہدین کی تعداد

تعینات پولیس مشاہدین  کی تعداد

تعینات اخراجات کے مشاہدین کی تعداد

آسام

126

51

35

50

کیرالہ

140

51

17

40

تمل ناڈو

234

136

40

151

مغربی بنگال

294

294

84

100

پڈوچیری

30

17

4

17

ضمنی انتخابات

8

8

8

8

کل

832

557

188

366

  1. کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ مشاہدین کل یعنی 18 مارچ 2026 تک اپنے متعلقہ اسمبلی حلقوں میں تعینات رہیں۔
  2. مشاہدین، آمد پر اپنے رابطے کی تفصیلات عام کریں گے اور امیدواروں، سیاسی جماعتوں یا ان کے نمائندوں یا عوام کے کسی رکن سے ان کی انتخابی شکایات سننے کے لیے روزانہ ایک مقررہ وقت کا تعین کریں گے۔
  3. کمیشن آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں کمیشن کی مدد کے لیے آئین کے آرٹیکل 324 اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے سیکشن بی 20 کے ذریعے اسے حاصل اختیارات کے تحت مرکزی مشاہدین کا تقرر کرتا ہے۔ وہ میدانی سطح پر انتخابی عمل کے کارگر اور موثر انتظام کی بھی نگرانی کرتے ہیں۔

***********

) ش ح – م ش-ت ا)

U.No. 4212


(ریلیز آئی ڈی: 2241181) وزیٹر کاؤنٹر : 15