وزارت اطلاعات ونشریات
پرسار بھارتی کا کاپی رائٹ کے تحفظ کو یقینی بنانے اور خلاف ورزی کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی نگرانی کا عزم
دوردرشن پر سماجی طور پر اہمیت کے حامل اور ثقافتی مواد کو فروغ دینے کے لیے ’کریٹرز کارنر‘ کا آغاز
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 MAR 2026 4:37PM by PIB Delhi
پرسار بھارتی اپنے تیار کردہ یا کمیشنڈ مواد کے کاپی رائٹ کے حقوق رکھتا ہے۔ میڈیا پروڈکشن ہاؤسز کی جانب سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا حال ہی میں کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ تاہم، انٹرمیڈیری پلیٹ فارمز پر انفرادی صارفین کی جانب سے کاپی رائٹ کی خلاف ورزیوں کی پرسار بھارتی باقاعدگی سے نگرانی کرتا ہے اور ان کا تدارک کیا جاتا ہے۔ پروڈکشن کے کام کو آگے سب کانٹریکٹ کرنے کی کوئی مثال پرسار بھارتی کے نوٹس میں نہیں آئی ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر، پروڈکشن کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں میں سب کانٹریکٹنگ کو محدود کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
دوردرشن کے تحت ’کریٹرز کارنر‘ کا آغاز ایک فعال اقدام ہے تاکہ عوامی خدمت کے نشریاتی ادارے کے طور پر اپنے مینڈیٹ کو آگے بڑھانے کے لیے مواد تخلیق کرنے والوں کو شامل کیا جا سکے۔ اس اقدام کا مقصد رسائی کو بڑھانا اور سماجی طور پر اہمیت کے حامل مواد کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی متحرک ثقافت اور بھرپور ورثے کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرنا ہے۔ ”کریٹرز کارنر“ کے تحت انتخاب کے لیے، مواد کا معیاری ہونا اور پرسار بھارتی کے پروگرام اور ایڈورٹائزنگ کوڈز کے ساتھ ساتھ تمام متعلقہ قوانین کی تعمیل کرنا ضروری ہے۔ مزید برآں، مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے کم از کم ایک بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مناسب ڈیجیٹل رسائی ہونا لازمی ہے اور انہیں پرسار بھارتی کے مقرر کردہ دورانیہ پر مبنی نرخوں کے مطابق معاوضہ دیا جاتا ہے۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں جناب تروچی شیو کے ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر ایل مروگن، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کی جانب سے پیش کی گئیں۔
********
ش ح۔ک ح۔ م ا
U. No. 3991
(ریلیز آئی ڈی: 2239676)
وزیٹر کاؤنٹر : 18