وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کی چلی کے صدرجوس انٹونیو کاسٹ ریسٹ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 MAR 2026 12:54PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نےجوس انٹونیو کاسٹ ریسٹ کو چلی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ جناب مودی نے کہا کہ وہ ہندوستان اور چلی کے درمیان دوستانہ اور قریبی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر  امید ہیں۔ جناب مودی نے انہیں ایک کامیاب مدت کے لیے نیک خواہشات پیش کی۔

وزیراعظم نے ایک پوسٹ میں لکھا:

چلی کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر جوس انٹونیو کاسٹ ریسٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ میں ہندوستان اور چلی کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور تجارت، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں ہمارے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرامید ہوں۔ ایک کامیاب مدت کے لیے میری نیک خواہشات!"

@joseantoniokast

***

ش ح ۔ م ع ن۔ ن ع

U. No.3969

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2239556) وزیٹر کاؤنٹر : 7