وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے این ایکس ٹی سمٹ میں اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 MAR 2026 12:58PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آئی ٹی وی نیٹ ورک کے این ایکس ٹی سمٹ میں اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں۔ انہوں نے بھارت کی آزادی کی جدوجہد اور آج کے دور میں ترقی یافتہ ملک بننے کے عزم کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح 1930 کی مارچ نے پورے ملک کو آزادی کے لیے متحد کیا، اُسی طرح موجودہ ‘‘وِکست بھارت مشن’’ 140کروڑ بھارتو ں کا مشترکہ مقصد ہے۔
وزیر اعظم نے ایکس پر سلسلے وار پوسٹس میں کہا:
“جس کام کو کبھی بھارت میں تقریباً ناممکن سمجھا جاتا تھا، آج کا بھارت اسے حقیقت میں تبدیل کر کے دکھا رہا ہے۔”
‘‘آج جنگ کی وجہ سے جو عالمی بحران پیدا ہوا ہے، اسے حل کرنے میں بھارت کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے۔’’
‘‘گزشتہ ایک دہائی میں ہماری حکومت کی کوششوں سے ماؤ نواز دہشت گردی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ علاقے، جو کبھی خوف کے سائے میں جینے پر مجبور تھے، آج وہاں ترقی کی نئی توانائی کا بہاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔’’
*******
ش ح ۔ش ت۔ رب
U- 3958
(ریلیز آئی ڈی: 2239553)
وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں:
Malayalam
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada